Mon, 23 Jan 2017 12:36:04
برائن برادران کے نام سے مشہور باب اور مائیک نے اتوار کو ڈیوس کپ ٹینس ٹورنامنٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا۔برائن برادران کے نام پر بہت سے خطابات درج ہیں۔
View more
Mon, 23 Jan 2017 12:35:40
تعلقہ کے اُچھیلا سمندر کنارے آج پیر صبح ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے، جس کی شناخت لاپتہ ہونے والے نوجوان راجیو گوڈا (21) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق راجیو گوڈا ہاسن میں کمپوٹر کی کسی فرم میں ملازمت کرتا تھا، جس کے دوران فرنگی پیٹ کی ایک لڑکی کے پیار کے چکر میں پھنس گیا۔
View more
Mon, 23 Jan 2017 12:29:01
آسٹریلیا کے سابق سلامی بلے بازوں ڈیوڈ بون، میتھیو ہیڈن اورخاتون آل راؤنڈر کھلاڑی بیٹی ولسن آسٹریلوی کرکٹ ہال آف فیم میں شامل ہوں گے۔ان تینوں کھلاڑیوں کو پیر کو 2017ایلن بارڈر میڈل تقریب کے دوران آسٹریلوی کرکٹ ہال آف فیم میں شامل کیا جائے گا۔
View more
Mon, 23 Jan 2017 12:24:36
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں اتوار کو میزبان ٹیم نے پاکستان کو 86رنز سے شکست دے کر یہ میچ اور سیریز دونوں ہی اپنے نام کر لی ہیں۔
View more
Mon, 23 Jan 2017 12:20:23
پاکستان کی نوجوان گلوکارہ مومنہ مستحسن نے اپنی منگنی ٹوٹنے کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں پر کہا ہے کہ ان کی نجی زندگی میں مداخلت کر کے شہرت نہ کمائی جائے۔
View more
Mon, 23 Jan 2017 12:13:44
کیتھولک کلیسا کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے عوامیت پسندی کے خلاف خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا نتیجہ ہٹلر کی طرح کے نام نہاد نجات دہندگان کے انتخاب کی صورت میں نکل سکتا ہے۔
View more
Mon, 23 Jan 2017 12:10:52
بحرالکاہل کے جزیرے پاپوا نیوگنی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 7.9ریکارڈ کی گئی۔ اس زلزلے کے بعد پاپوا نیوگنی اور سولومن آئی لینڈز کے علاوہ قریب واقع جزائر کے لیے سونامی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔
View more
Mon, 23 Jan 2017 12:03:43
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ذرائع ابلاغ پر حقائق کے منافی خبر دینے کا الزام عائد کیا جسے اپنی صدارتی مہم کے دوران میڈیا کے خلاف ان کی شکایات کی ایک تازہ کڑی سمجھا جا رہا ہے۔
View more
Mon, 23 Jan 2017 11:37:00
وزیر اعظم نریندر مودی ملک میں رشوت خوری پر قابو پانے کیلئے کام کررہے اداروں کو برباد کرنے پر تلے ہوئے ہیں ۔ ملک میں8نومبر کی رات نوٹ بندی فیصلے کے بعد پرائیویٹ مالی اداروں کو ہی فائدہ پہنچاہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy