ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    منڈگوڈ میں بائک اور منی لاری کی ٹکر؛ بائک سوار ہلاک

    منڈگوڈ میں بائک اور منی لاری کی ٹکر؛ بائک سوار ہلاک

    Thu, 04 May 2017 22:03:22 
    بائک اور منی لاری کی ٹکر میں بائک سوار موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جس کی شناخت کاتور پنچایت حدود کے مڈسالی گرام کے رہنے والے منجوناتھ ہنکنلّی (30) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حادثہ جمعرات کو اُس وقت پیش آیا جب سرسی کی طرف جانے والی لاری اور منڈگوڈ کی طرف جانے والا بائک آپس میں ٹکراگئے۔ حادثہ ہبلی۔ سرسی روڈ پر پیش آیا۔
    کاروارمیں 6مئی کوضلع انچارج وزیر دیشپانڈے کا "جن من" پروگرام

    کاروارمیں 6مئی کوضلع انچارج وزیر دیشپانڈے کا "جن من" پروگرام

    Thu, 04 May 2017 19:32:59 
    عوام کی سہولت کے لئے حکومت کی طرف سے جاری مختلف اسکیموں سے مستفیض ہونے والے افراد کے ساتھ ضلع انچارج وزیر مسٹر آر وی دیشپانڈے کا رابطہ پروگرام "جن من" ،محکمہ پریس و رابطہ عامہ اور ضلع انتظامیہ کے تعاون سے 6مئی کو کاروار میں منعقد ہونے جارہا ہے۔
    منڈگوڈ سے ماں اور بیٹی لاپتہ

    منڈگوڈ سے ماں اور بیٹی لاپتہ

    Thu, 04 May 2017 19:24:57 
    منڈگوڈ سے ملنے والی ایک اطلاع کے مطابق اندور کوپا نامی علاقے ایک سے ایک ماں اور بیٹی 15فروری سے لاپتہ ہوگئے ہیں۔ گھر میں کسی کو کچھ بتائے بغیر غائب ہونے والی ماں کا نام اوما دیویندرا دوترے (۲۷سال) اور اس کی بیٹی پرمیلا دیویندرا دوترے (۱۲سال) بتایاجاتاہے ۔بتایا جاتا ہے کہ جب سے یہ دونوں غائب ہوئے ہیں ، ان کے گھر والے انہیں ہر جگہ تلاش کرکے تھک چکے ہیں، مگر کہیں سے بھی ان کی کوئی خبر نہیں مل رہی ہے۔
    شیموگہ میں خطرناک حادثہ۔۔۔ کار اور ٹرک کے تصادم میں 7افراد کی موت

    شیموگہ میں خطرناک حادثہ۔۔۔ کار اور ٹرک کے تصادم میں 7افراد کی موت

    Thu, 04 May 2017 19:08:30 
    شیموگہ سے قریب 15کیلو میٹر کی دوری پر دیر رات گئے پیش آنے والے ایک خطرناک سڑک حادثے میں 7افراد موقع پر ہی ہلاک ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
    بلند شہر میں معمر مسلم شخص کا بے دردی سے پیٹ پیٹ کر قتل 

    بلند شہر میں معمر مسلم شخص کا بے دردی سے پیٹ پیٹ کر قتل 

    Thu, 04 May 2017 13:11:40 
    وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی تنظیم ’’ہندو یوا واہنی‘‘ کے کارکنوں نے منگل کو ایک 62؍ سالہ بزرگ مسلم شہر غلام محمد کو صرف اسلئے لاٹھی اور ڈنڈوں سے پیٹ پیٹ کر مارڈالا کہ ان کے بھتیجے پر ایک غیر مسلم لڑکی کے ساتھ فرار ہوجانے کا الزام ہے۔
    چینی اور فلپائنی صدور کی جزیرہ نما کوریا کی صورتحال پر بات چیت

    چینی اور فلپائنی صدور کی جزیرہ نما کوریا کی صورتحال پر بات چیت

    Thu, 04 May 2017 11:21:34 
    چینی صدر شی جِن پِنگ اور ان کے فلپائنی ہم منصب روڈریگو ڈوٹیرٹے نے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔ چین کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے جزیرہ نما کوریا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
    امریکا کا بین البراعظمی میزائل کا تجربہ

    امریکا کا بین البراعظمی میزائل کا تجربہ

    Thu, 04 May 2017 11:18:06 
    امریکا نے ایک بین البراعظمی بیلیسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ گزشتہ سات برسوں کے دوران امریکا کی طرف سے بین البراعظمی میزائل کا یہ دوسرا تجربہ ہے۔
    مریم نواز اور جرمن صحافی کے مابین پاناما پیپرز پر بحث

    مریم نواز اور جرمن صحافی کے مابین پاناما پیپرز پر بحث

    Thu, 04 May 2017 11:15:23 
    پاکستانی وزیر اعظم کی بیٹی مریم نواز شریف نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اس وقت ہل چل مچا دی جب انہوں نے پاناما پیپرز سے متعلق ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ان کا تعلق کرپشن اور بدعنوانی سے نہیں ہے۔
    ترکی میں صحافیوں کی رہائی کی پٹیشن پر ڈھائی لاکھ افراد کے دستخط

    ترکی میں صحافیوں کی رہائی کی پٹیشن پر ڈھائی لاکھ افراد کے دستخط

    Thu, 04 May 2017 11:10:23 
    ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق ترکی میں قید 120 صحافیوں کی رہائی کے لیے آن لائن پیش کی جانے والی پٹیشن پر ڈھائی لاکھ سے زائد افراد نے دستخط کر دیے ہیں۔