Tue, 17 Mar 2020 11:58:53
سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس رنجن گوگوئی کو راجیہ سبھا کا نامزد رکن بنائے جانے کے بعد ایک ہنگامہ سا برپا ہو گیا ہے۔ سیاسی حلقہ سے لے کر ماہرین قانون بھی صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کے ذریعہ سبکدوشی کے محض چار ماہ بعد رنجن گگوئی کو راجیہ سبھا رکن بنائے جانے سے حیران ہیں۔
View more
Tue, 17 Mar 2020 11:53:19
اٹلی میں خطرناک کورونا وائرس کی کوئی روک تھام نظر نہیں آ رہی ہے اور اس وائرس کی زد میں آ کر اب تک 2158 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
View more
Tue, 17 Mar 2020 11:48:42
ایران میں نئے کورونا وائرس کے تیز رفتار پھیلاؤ کے سبب ملکی عدلیہ نے ملک کی مختلف جیلوں میں قید تقریباﹰ 70 ہزار قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا۔ تاہم تہران کی ایرون جیل کے قیدیوں پر خصوصی ترجیحات کا اطلاق ہوتا ہے۔
View more
Tue, 17 Mar 2020 11:41:57
انقرہ حکومت کے مطابق کورونا وائرس کی نئی قسم کی نشاندہی تقریباﹰ ایک درجن افراد میں ہوئی اور اس طرح کووڈ انیس نامی بیماری کے ترکی میں مریضوں کی تعداد اب اٹھارہ ہو گئی ہے۔ جن نئے مریضوں میں یہ وائرس پایا گیا ہے، ان میں سے سات افراد مختلف یورپی ممالک سے واپس ترکی لوٹے تھے۔ تین ترک باشندے اپنا امریکا کا سفر مکمل کر کے وطن پہنچے تھے جب کہ دو افراد عمرے کی ادائیگی کے بعد واپس آئے تھے۔
View more
Tue, 17 Mar 2020 11:36:38
اتر پردیش کی یوگی حکومت میں عصمت دری کے واقعات لگاتار بڑھتے ہی جا رہے ہیں۔ تازہ معاملہ لکھیم پور ضلع سے سامنے آیا ہے جہاں 16 سالہ ایک لڑکی کے ساتھ نہ صرف عصمت دری کا معاملہ پیش آیا، بلکہ یہ وحشتناک عمل انجام دینے سے پہلے اس کی ناک بھی کاٹ دی گئی۔
View more
Tue, 17 Mar 2020 11:26:28
کیرالہ اور پنجاب حکومت کےبعد اب راجستھان کی اشوک گہلوت حکومت نے بھی شہریت ترمیمی قانون (سی اےاے) کی آئینی حیثیت کو پیر کے روز سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ راجستھان کے ایڈیشنل سالیسیٹر جنرل منیش سنگھوی کی جانب سے داخل کی عرضی میں سی اے اے کو منسوخ کرنے کی عدالت عظمی سے درخواست کی گئی ہے۔
View more
Tue, 17 Mar 2020 11:12:09
ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر پیر کو حکومت نے ایک اہم فیصلہ لیاہے-وزارت صحت نے جان لیوا وائرس لگام لگانے کے لئے ضروری ہدایت بھی دی ہے-
View more
Tue, 17 Mar 2020 10:49:03
ایسے مرحلے میں جبکہ مرکزی حکومت کی طرف سے یکم اپریل سے ملک گیر پیمانے پر نیشنل پاپولیشن رجسٹر (این پی آر) کی تیاری کا مرحلہ آگے بڑھایا جا رہا ہے-
View more