Sat, 21 Mar 2020 23:38:58
پنجاب کانگریس کمیٹی کے صدر سنیل جاکھڑ نے کہا ہے کہ کورونا کے قہر اور مرکزی حکومت کی غلط اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے مندی کی مار سے پریشان لوگوں کو مودی حکومت مہنگے پٹرولیم مصنوعات بیچ کر لوٹ رہی ہے۔
View more
Sat, 21 Mar 2020 12:37:47
اس وقت سب سے زیادہ کورونا کا قہر اٹلی میں جاری ہے۔ اٹلی میں کورونا وائرس سےہر نئے دن پہلے سے زیادہ تعداد میں لوگ ہلاک ہو رہے ہیں اور نئے کیس سامنے آ رہے ہیں۔ جمعہ کو سرکاری طور پر بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 627 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ 6 ہزار نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
View more
Sat, 21 Mar 2020 12:31:43
ہندوستان کے عظیم فٹبالر، سابق اولمپين اور سابق کوچ پردیپ کمار بنرجی کا انتقال ہو گیا ہے۔ وہ 83 سال کے تھے۔ ان کے خاندان میں دو بیٹیاں ہیں۔
View more
Sat, 21 Mar 2020 12:23:08
چین میں جہاں کورونا کا قہر تھمتا نظرا ٓرہا ہے وہیں اٹلی میں کورونا وائرس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے۔ اٹلی میں یہ حال ہے کہ تدفین کے لئے قبرستان میں جگہ نہیں ہے اس لئے کورونا سے مرنے والے لوگوں کی لاشیں ٹرکوں پرلاد کرآبادی سے دور لے جائی جا رہی ہیں اور نہیں آگ لگا کر راکھ کردیا جا رہا ہے۔
View more
Sat, 21 Mar 2020 12:13:53
دنیابھر میں اس وقت کوروناوائرس سے لوگ اس قدر دہشت زدہ ہیں کہ انہیں اب کسی اورموضوع پر بحث کرنے کی فرصت ہی نہیں رہ گئی ہے،
View more
Sat, 21 Mar 2020 11:59:54
اقتصادی سال 2020-21 کیلئے بروہت بنگلورو مہا نگرا پالیکے (بی بی ایم پی) اپنے بجٹ کو آخری شکل دینے کی تیاریوں میں مصروف ہے اور اسی دوران بلدیہ نے اپنے اس سالانہ منصوبے کے سلسلہ میں تجاویز پیش کرنے کے لئے عوام اور شہریوں سے بھی درخواست کی ہے، مگر اس کے لئے شہریوں کوصرف تین دنوں کا وقت دیا گیا تھا اور آج اس کی آخری تاریخ ہے۔
View more
Sat, 21 Mar 2020 11:47:28
کورونا وائرس کی وباء کی بڑھتی ہوئی رفتار کے پیش نظر وزارت صحت و خاندانی بہبودکی طرف سے جاری رہنما اصولوں کی روشنی میں منگلورو شہر میں بیرون ملک اور کیرالہ وغیر ہ آنے والے مسافروں کا عام طبی معائنہ لازمی کردیا گیا ہے۔
View more
Sat, 21 Mar 2020 11:33:30
شہریت ترمیمی قانو ن کے خلاف ہوئے احتجاج اور تشدد کے دوران پولیس کی جانب سے کی گئی فائرنگ اور لاٹھی چارج کے سلسلے میں حکومت نے اڈپی ضلع کے ڈپٹی کمشنر جگدیشا کو میجسٹریل جانچ کے لئے متعین کیا تھا۔انہیں اپنی تحقیقاتی رپورٹ داخل کرنے کے لئے23مارچ تک کا وقت دیا گیا تھا۔
View more
Sat, 21 Mar 2020 11:21:24
کورونا وائرس کے سبب کے ایس آر ٹی سی اور بی ایم ٹی سی کروڑوں روپیوں کے نقصان کا سامنا کر رہے ہیں۔پیر کو کے ایس آر ٹی سی کو3.9کروڑ روپیوں کا نقصان ہوا۔مزید468 روٹس منسوخ کرنے کے سبب کے ایس آر ٹی سی کا نقصان 5.30کروڑروپیوں تک بڑھ گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy