Mon, 23 Mar 2020 12:58:58
ترکی میں کوروناکا قہر جاری ہے اور ہرنئےدن کے ساتھ کورونا کے معاملوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ترک وزیرصحت فخرالدین قوجہ نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس سے مزید 12 افراد کی اموات ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 21 پہنچ گئی ہے۔
View more
Mon, 23 Mar 2020 12:48:21
جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے آج اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ”کورونا وائرس“ جیسی بیماری نے جس طرح پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور وہ اس کے سامنے بالکل بے بس نظرآتی ہے اس سے ایک بار پھر ثابت ہوگیا کہ انسان اپنی تمام ترعلمی اور سائنسی ترقی کے باوجود اس عظیم طاقت کے سامنے کوئی حیثیت نہیں رکھتا جو ہر شئے کی خالق ہے۔
View more
Mon, 23 Mar 2020 12:33:03
جب بھی ملک گیر یا ریاستی سطح پر بند منانے کا اعلان کیاجاتا ہے تو اس کا مکمل اثر شہروں میں ہی دکھائی دیتا ہے۔ چھوٹے گاؤں اور دیہاتوں میں پوری طرح بند کامیاب نہیں ہوا کرتا۔ لیکن کورونا وائرس کی وباء پر قابو پانے کی ایک تدبیر کے طور پر وزیراعظم نے ’جنتا کرفیو‘ کے نام سے جو ملک گیر بند منانے کا اعلان کیا تھاوہ ہرگاؤں اور دیہات میں بھی کامیاب رہا۔
View more
Mon, 23 Mar 2020 12:19:55
کوروناوائرس کی میسوروکے ایک شخص میں بھی تصدیق ہوگئی ہے،مشتبہ شخص کا علاج شہرکے کے آراسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں کیاجارہاہے،یہ اطلاع ڈپٹی کمشنرابھی رام جی شنکرنے دی۔
View more
Mon, 23 Mar 2020 12:10:20
وزیر اعظم کی اپیل پر ہندوستان کے تمام لوگوں نے اتوار کے دن ”جنتا کرفیو“ کے نام پر اپنے گھروں میں قید رکھا۔ اس میں و ہ لوگ بھی تھے جنہوں نے سرکاری کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج جاری رکھا ہے۔
View more
Mon, 23 Mar 2020 11:36:23
وزیر اعظم نریندر مودی اور مودی حکومت کے سخت ناقد سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے انڈین ایکسپریس میں لکھے اپنے کالم میں جنتاکرفیوکی حمایت کی اور کہاہے کہ وائرس کے خلاف جنگ میں وہ وزیر اعظم کی حمایت کرنے کے لئے تیارہیں -
View more
Mon, 23 Mar 2020 11:18:25
کرناٹک میں کورونا وائرس کے 6؍ نئے کیسس کے پازیٹیو ہونے کی توثیق ہوئی ہے۔ اس طرح متاثرین کی جملہ تعداد اس ریاست میں 26؍ تک پہنچ گئی۔ ایک سرکاری عہدیدار نے یہ بات بتائی اور کہا کہ ’’ 26 ؍ پازیٹیو کیسس کی توثیق ہوئی ہے، جن میں ایک شخص کی موت شامل ہے۔
View more
Sun, 22 Mar 2020 22:26:02
مینگلور وینلاک اسپتال میں گذشتہ تین دنوں سے ایڈمٹ بھٹکل کے ایک نوجوان میں کرونا وائرس کے اثرات پائے جانے کی اطلاع کے بعد نہ صرف تعلقہ انتظامیہ بلکہ ضلعی انتظامیہ میں بھی ہلچل مچ گئی ہے۔ اس دوران خبر ملی ہے کہ اتوار شام کو گیارہ مزید لوگوں کی شناخت کرتے ہوئے انہیں جانچ کے لئے بھٹکل سرکاری اسپتال اور مرڈیشور میں قائم خصوصی وارڈس میں لے جایا گیا ہے۔ اس تعلق سے خبر ملی ہے کہ قومی سماجی ادارہ مجلس اص
View more
Sun, 22 Mar 2020 21:35:11
بہار میں کرونا سے پہلی موت ہوئی ہے، 38 سال کی سیف علی مونگیر کا رہنے والا تھا۔ وہ قطر سے آیا اور 20 مارچ کو ایمس میں داخل ہوا تھا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy