Wed, 17 Jun 2020 21:33:47
’امرتسر وکاس منچ‘ کے صدر منموہن سنگھ نے شہری ہوابازی کے وزیر ہریدپ سنگھ پوری سے بدھ کے روز لاک ڈاؤن کے سبب خلیجی ممالک میں پھنسے ہزاروں ہندوستانیوں کو واپس لانے کے لئے خصوصی پروازوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا۔
View more
Wed, 17 Jun 2020 21:31:32
وزیراعظم نریندر مودی نے مشرقی لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر چینی فوج کے ساتھ خونی تصادم کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر بات چیت کے لئے جمعہ کو آل پارٹی میٹنگ بلائی ہے۔
View more
Wed, 17 Jun 2020 21:28:38
اترپردیش کے بیسک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں انامیکا کے نام سے ہوئی فرضی تقرریوں کے بعد اب اوریا میں کی گئی جانچ کے دوران ایک پین کارڈ سے اوریا اور ایٹہ میں مینا دیوی نام کی دو ٹیچروں کے ذریعہ تنخواہ حاصل کی گئی ہے۔ جانچ میں دونوں کے دستاویزات بھی ایک جیسے ملے ہیں۔
View more
Wed, 17 Jun 2020 21:25:27
گزشتہ شب مشرقی لداخ کی وادی گلوان میں چائنیز پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کی نفریوں کے ساتھ ہوئی پُر تشدد جھڑپ میں افسران سمیت 20 ہندوستانی فوجیوں کی شہادت کے بعد کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
View more
Wed, 17 Jun 2020 21:21:34
جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں سے تعلق رکھنے والے کورونا میں مبتلا ایک 65 سالہ مریض کی یہاں بدھ کی علی الصبح موت واقع ہونے کے ساتھ جموں و کشمیر میں اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 64 ہوگئی ہے۔
View more
Wed, 17 Jun 2020 20:07:38
ساحلی شہر اُڈپی میں گذشتہ روز ایک ہی دن سب سے زیادہ یعنی 204 کورونا کے معاملات سامنے آنے کے بعد کل منگل کو دکشن کنڑا میں ایک ہی دن ریاست میں سب سے زیادہ یعنی 79 معاملات سامنے آئے ہیں۔ خیال رہے کہ 22 مارچ کو مینگلور میں کوویڈ۔19 کا پہلا کیس سامنے آیا تھا جب بھٹکل کے ایک نوجوان کو مینگلور ائرپورٹ سے ہی سیدھے وینلاک اسپتال لے جانے کے بعد اس کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آئی تھی، اُس کے بعد یہ
View more
Wed, 17 Jun 2020 14:08:30
لداخ کی وادی گلوان میں چین کے ساتھ پرتشدد جھڑپ میں فوجیوں کے مارے جانے پر غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندرسنگھ نے چین کی طرف سے ہندوستانی سرحد کے اندر مسلسل کی جارہی خلاف ورزیوں پر حکومت ہند کی جانب سے منہ توڑ اجواب دینے کی درخواست کی ہے۔
View more
Wed, 17 Jun 2020 14:03:43
پال گھر میں ہجومی تشدد کے دوران ایک سادھو کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار 11 ملزمین کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پال گھر ہجومی تشدّد معاملے میں گرفتار ملزمین کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا تھا جن میں سے 11 ملزمین کی جانچ رپورٹ پازیٹو برآمد ہوئی ہے۔ ان تمام ملزمین کو عدالتی احکامات کے مطابق 3 دن قبل عدالتی تحویل میں دیا گیاتھا ۔ اس سے قبل یہ ملزمین واڑا پولس اسٹیشن میں تھے۔
View more
Wed, 17 Jun 2020 13:56:38
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ہندوستان کے فوجی اہلکاروں کے شہید ہونے پر پی ایم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے غصہ کا اظہار کرتے ہوئے پی ایم مودی سے کئی سوال کیے ہیں جن میں سے ایک یہ بھی ہے کہ وہ ہندوستانی فوجیوں کی شہادت پر خاموش کیوں ہیں اور کچھ بولنے سے پرہیز کیوں کر رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے یہ بھی کہا ہے کہ آخر چین کی ہمت کیسے بڑھی کہ انھوں نے ہندوستانی زمین پر قبضہ کیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy