Thu, 06 Aug 2020 10:40:10
بہار کے مختلف اضلاع میں کشتی پلٹنے سے غرقاب بارہ لوگوں کی لاش برآمد ہوگئی ہے اور 26 افرا د کی تلاش جاری ہے۔ بہار کے کھگڑیا ضلع کے مفصل تھانہ علاقہ میں گنگا ندی میں کشتی پلٹنے سے ڈوبے سات لوگوں کی لاش برآمد کرلی گئی ہے۔
View more
Thu, 06 Aug 2020 10:36:53
پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی صاحبزادی التجا مفتی نے جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن کے خاتمے کا ایک سال مکمل ہونے کے حوالے سے کہا ہے کہ اس دھوکہ بازی کو کبھی نہ بھولا جائے گا نہ معاف کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک بڑی حکومت نے دن دھاڑے جموں وکشمیر کو مسخ کر کے لوٹ لیا ہے۔
View more
Wed, 05 Aug 2020 21:56:21
ایک طویل عدالتی جد و جہد کے بعد گزشتہ سال نومبر کی 9 تاریخ کو سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ سنایا اور ایودھیا میں واقع بابری مسجد کے انہدام کو پوری طرح غیر قانونی بتا کر اراضی کی ملکیت اسی ہندو فریق کو سونپ دی جو مسجد کی مسماری کا ذمہ دار تھا۔
View more
Wed, 05 Aug 2020 21:36:34
تلنگانہ حکومت اے پی حکومت کے رائل سیما لفٹ اریگیشن پروجیکٹ کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع ہوئی۔ حکومت نے عدالت عظمی سے خواہش کی کہ وہ اس پروجیکٹ کے احکام منسوخ کرے اور ٹنڈر کے عمل کو بھی روکا جائے۔
View more
Wed, 05 Aug 2020 21:19:50
پہلی بار ملک میں کورونا وائرس کے سرگرم معاملات کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے ، جس کی وجہ سے فعال کیسوں کی تعداد 586244 رہ گئی ہے۔
View more
Wed, 05 Aug 2020 21:11:03
ریاست کرناٹک کے میڈیکل ایجوکیشن کے وزیر ڈاکٹر کے سدھاکر نے قوم میں اپنی نوعیت کی پہلی حیثیت سے راغب ، ایک موبائل کووڈ-19 لیب کا افتتاح کیا۔
View more
Wed, 05 Aug 2020 21:04:34
گزشتہ سال 5 اگست کو جموں و کشمیر کو مرکز کے زیر انتظام کرنے اور دیگر کئی اہم اقدامات نفاذ کرنے کےحکومت کے فیصلےکو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر انتظامیہ نے وادی کشمیر میں احتیاطی طور پرحکم امتناعی نافذ کردی ہے۔ تاہم ممبئی میں مقیم کشمیری طالب علم حکومت کے اس فیصلے پر کئی پہلوؤں سے پر امید نظر آتے ہیں۔
View more
Wed, 05 Aug 2020 20:57:39
انتظامیہ کی جانب سے کرفیو ہٹائے جانے کے اعلان کے برعکس وادی کشمیر بالخصوص ضلع سری نگر کے تمام علاقوں میں بدھ کے روز بھی سخت ترین پابندیاں عائد رہیں اور سڑکوں پر سیکورٹی فورسز اور ان کی گاڑیوں کے سوا کوئی نظر نہیں آیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy