Thu, 20 May 2021 22:34:27
متنازعہ زرعی قوانین کے خلف کئی مہینوں سے دہلی بارڈرس پر جاری کسان تحریک سخت سردی، گرمی، آندھی، طوفان اور بارش کے باوجود ختم نہیں ہوا ہے۔ کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرتے ہوئے اب بھی سینکڑوں کسان دہلی کے مختلف بارڈرس پر اپنا مظاہرہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
View more
Thu, 20 May 2021 22:20:30
القدس میں پھر ایک بار محشر بپا ہے،اور ہر بار کی طرح اس بار بھی اسرائیل کی بڑھتی جارحیت اور انسانیت سوز مظالم نے فلسطینیوں کے پہاڑ جیسے حوصلوں کو بلندتر کردیا ہے،اِدھر سے تیر اور اُدھر سے جگر آزمانے کا خونیں منظردیکھ دیکھ کر دل لہو ہوا جاتاہے،آنکھیں اشک بار ہیں اوردست دعا اُس قادر مطلق کی بارگاہ میں بلند ہے؛جس کی مشیت اور قضا و قدر سے کائنات کا نظام قائم ودائم ہے۔فلسطین کے جفاکش نوجوانوں،جاں باز عو
View more
Thu, 20 May 2021 22:09:38
رمضان کے دوسری عشرے سے شروع ہونے والے اسرائیل اورفلسطین کے مسئلے کے بعددنیا بھر میں مسلمان اسرائیل کے خلاف آگ بگولہ ہورہے ہیں۔ اسرائیلی افواج کی ظالمانہ حرکتوں کی شدید مذمت کی جارہی ہے۔ دنیا کے مختلف ممالک اسرائیل دہشت گردانہ حرکتوں پر تبصرے کررہے ہیںاور اسرائیل کو خاموش رہنے کی نصیحت کررہے ہیں۔
View more
Thu, 20 May 2021 22:06:13
انڈین یونین مسلم لیگ (IUML) کے قومی آرگنائزنگ سکریٹری ای ٹی محمد بشیر ایم پی نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ اتر پردیش پسماندہ طبقات اور مسلم اقلیتوں کے خلاف لاقانونیت اور مظالم کی سرزمین بن رہا ہے۔
View more
Thu, 20 May 2021 21:57:55
کورونا وبا سے لوگ پہلے ہی پریشان تھے، پھر بلیک فنگس (میوکر مائکوسس) کا معاملہ ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں تیزی کے ساتھ بڑھنے لگا اور اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ وہائٹ فنگس کی بیماری بھی پھیلنے لگی ہے جو کہ بلیک فنگس سے کہیں زیادہ خطرناک ہے۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق بہار کی راجدھانی پٹنہ میں وہائٹ فنگس کے 4 مریض ملے ہیں۔
View more
Thu, 20 May 2021 21:54:16
اترپردیش میں کانگریس کی جنرل سکریٹری انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کو ایک خط لکھ کر کورونا وائرس کے بحران میں شہریوں کو راحت فراہم کرنے کے لئے متعدد اہم تجاویز پیش کی ہیں۔ جمعرات کو یوگی آدتیہ ناتھ کو لکھے گئے خط میں پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ عوام کو ان کی صورتحال پر چھوڑنے کے بجائےعوام کے درد کو سمجھنا چاہیے اور ان کے مفاد میں اقدامات کرنے چاہیے۔
View more
Thu, 20 May 2021 21:49:21
دارالحکومت دہلی بھی تاوکتے طوفان سے متاثر ہوا ہے۔ اس کی وجہ سے ایک طرف دہلی کا موسم بدلا ہے جبکہ دہلی کی سرحدوں پر زرعی قانون کی مخالفت میں بیٹھے کسانوں کے خیموں کو نقصان شدید پہنچا ہے۔ در حقیقت محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق دہلی کا موسم اگلے ایک ہفتے تک اسی طرح رہے گا۔
View more
Thu, 20 May 2021 21:39:09
سابق وکٹ کیپر اور جنوبی افریقہ کی ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ مارک باؤچر کو لگتا ہے کہ اے بی ڈی ویلیئرز کے پاس انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس نہ آنے کی اپنی وجوہات ہیں۔ مارک باؤچر نے کہا ہے کہ اے بی ڈی ویلیئرز ہر ماحول میں جان ڈالنے والی شخصیت ہیں، میں ان کے ریٹائرمنٹ واپس نہ لینے کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں۔
View more
Thu, 20 May 2021 21:29:52
کورونا بحران کی وجہ سے جہاں کئی ممالک کی معیشت بری طرح سے متاثر ہوئی ہے، وہیں کھیل کے کئی انعقاد پر بھی کورونا وائرس پھیلاؤ کا برا اثر دیکھنے کو ملا ہے۔ ابھی زیادہ دن نہیں ہوئے جب آئی پی ایل ٹورنامنٹ کو درمیان میں ہی روکنا پڑا اور اب ایسی خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ جون میں ہونے والے ایشیا کپ کو بھی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy