Sat, 05 Jun 2021 12:05:02
اتر پردیش میں 2022 کے اسمبلی انتخابات کے لیے ابھی چھ مہینے سے زیادہ وقت باقی ہے، لیکن برسراقتدار بی جے پی نے اپنا روڈ میپ یعنی خاکہ تیار کر لیا ہے۔ خبر ہے کہ بی جے پی دوسری کووڈ لہر کے کم ہونے کا انتظار کرے گی اور پھر دھیرے دھیرے رام مندر، ہندوتوا اور نیشنلزم جیسے جذباتی ایشوز پر دھیان مرکوز کرتے ہوئے مہم چلائے گی۔
View more
Sat, 05 Jun 2021 12:02:00
نیشنل کانفرنس نے وادی کشمیر میں منشیات کے استعمال کے پھیلاؤ خصوصاً لاک ڈاؤن کے دوران نوجوانوں میں تشویشناک حد تک اس وبا میں مبتلا ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ تشہیر بازی اور زبانی جمع خرچ سے آگے بڑھ کر نئی نسل کو بچانے کے لئے ٹھوس اور کارگر اقدامات اٹھائے جائیں۔
View more
Sat, 05 Jun 2021 11:59:06
کل شام قومی راجدھانی دہلی میں اچانک موسم کا مزاج بدلنے کے ساتھ کئی علاقوں میں تیزآندھی کے ساتھ بارش ہوئی جس سے دہلی والوں کو گرمی سے تھوڑی راحت ملی جبکہ تیز ہواوں کی وجہ سے کئی علاقوں میں درخت بھی گرے۔
View more
Sat, 05 Jun 2021 11:56:30
دہلی ہائی کورٹ نے بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاولہ کی ملک میں 5 جی ٹکنالوجی کو نافذ کرنے کے خلاف درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عرضی میڈیا میں پبلی سٹی کے لئے دائر کی گئی ہے۔
View more
Sat, 05 Jun 2021 01:39:32
45 سال سے زائد عمر کےلوگوں کے لئے دوپہر ڈھائی بجے سے 4:30 بجے تک کورونا ٹیکہ لگانے کی بات وہاٹس ایپ پر موصول ہونے کے کچھ ہی دیر میں بھٹکل سرکاری اسپتال میں عوام کی بھیڑ اُمڈ پڑی، جس پر قابو پانے کےلئے اسپتال کے عملہ کو بالاخر پولس کی مدد لینی پڑی۔ واقعہ جمعہ کی دوپہر کو پیش آیا۔
View more
Sat, 05 Jun 2021 00:42:11
سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے خدیجہ جاسمین نامی حاملہ خاتون کو فوری طبی امداد کی ضرورت رہنے کے باوجود منگلورو کے مختلف اسپتالوں میں علاج فراہم نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئےمطالبہ کیا ہے کہ اس معاملہ کے ذمہ دار ڈاکٹروں اور اسپتالوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
View more
Fri, 04 Jun 2021 20:17:59
دبئی میں رہائش پذیر پندرہ سے زائد بھٹکل سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو حکومت متحدہ عرب امارات نے گولڈن ویزا سے نوازاہے جس میں زیادہ تر ڈاکٹرس ہیں۔ پتہ چلا ہے کہ بھٹکل کے ڈاکٹر دانش احمددامودی اور ڈاکٹر مہیمن برماور جو دبئی کے سرکاری راشد اسپتال میں خدمات انجام دے رہےہیں، گذشتہ سال کورونا کے موقع پر کورونا وارئیرس کے طور پر سامنے آنے پر حکومت کی طرف سے انہیں اور ان کی فیملی کو گولڈن ویزا سےنواز
View more
Fri, 04 Jun 2021 19:48:39
میہل چوکسی کو ہندوستان واپس لانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہو پائی اور اس حوالہ سے نجی طیارے کے ذریعے ڈومینیکا بھیجی گئی ٹیم خالی ہاتھ ہندوستان لوٹ آئی ہے۔ اطلاعت کے مطابق مفرور تاجر میہل چوکسی کی حوالگی سے متعلق دستاویزات کے ساتھ ڈومینیکا بھیجے گئے طیارے نے مقامی وقت کے مطابق جمعرات کی صبح 8.10 بجے ڈومینیکا سے پرواز بھری۔
View more
Fri, 04 Jun 2021 19:44:15
جموں و کشمیر کے بیشتر اضلاع میں جمعے کو 'یک روزہ' مکمل کورونا کرفیو رہا جس کی وجہ سے ان اضلاع میں معمولات زندگی کلی طور پر معطل رہے۔ واضح رہے کہ کورونا کی دوسری لہر کی تیزی میں نرمی آنے کے ساتھ ہی جموں و کشمیر انتظامیہ نے ایک ماہ کے بعد 31 مئی کو یونین ٹریٹری کے سبھی بیس اضلاع میں کرفیو میں نرمی کی تھی تاہم شبانہ کرفیو بدستور جاری ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy