Sun, 06 Jun 2021 11:25:52
ایڈاموگے گرام پنچایت صدر پرانیش یڈیال کی کار ٹکرانے کی وجہ سے اسی گاوں اودئے گانیگا (45 سال) نامی شخص ہلاک ہوگیا ہے، جس کے بعد شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ محض حادثہ نہیں ہے بلکہ آپسی رنجش کے نتیجہ میں منصوبہ بند طریقہ سے کیا گیا ایک قتل ہے۔
View more
Sun, 06 Jun 2021 11:24:00
سابق رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے بھٹکل ہوناور اسمبلی حلقہ کے عوام کو یقین دلایا ہے کہ کورونا وباء کی مشکل گھڑی میں وہ کسی بھی قسم کی پریشانی یا مایوسی کا شکار نہ ہوں ۔ اس سے پہلے بھی میں نے اپنے حلقہ کے عوام کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی کرتا رہوں گا ۔
View more
Sun, 06 Jun 2021 11:17:36
بھٹکل ہوناورحلقہ کے رکن اسمبلی سنیل نائک کے برتاو اور طریقہ کار کو نشانہ بناتے ہوئے کانگریسی لیڈروں نے مشورہ دیا ہے کہ چونکہ وہ بی جے پی کے نہیں بلکہ عوامی نمائندے ہیں اس لئے جانب داری سے کام لینا چھوڑیں اور عوامی خدمت کا رویہ اپنائیں۔
View more
Sat, 05 Jun 2021 20:30:55
جمعہ اور سنیچر کو بھٹکل میں 45 سال سے زائد عمر والوں کو کورونا کا ٹیکہ لگانے کے دوران عوام کا ہجوم جمع ہونے اور عوام کی طرف سے کورونا ہدایات پر عمل نہ کرنے کی شکایات سمیت انتظامیہ کی جانب سے ٹیکہ لگوانے والے کے لئے مناسب انتظام نہ کئے جانے کی شکایات کے بعد آج سنیچر کو بھٹکل تعلقہ ہیلتھ آفسر ڈاکٹر مورتی راج بھٹ نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے خبر دی ہے کہ کل اتوار سے بھٹکل میں 45 سال سے
View more
Sat, 05 Jun 2021 14:05:54
بھٹکل میں جمعہ کی دوپہر کے بعد آج سنیچر صبح پھر ایک بار سرکاری اسپتال میں کورونا کاٹیکہ لگوانے کے لئے عوام کی بھیڑ اُمڈ پڑی، سماجی فاصلہ اور کووڈ گائیڈلائن کو نظر انداز کرتے ہوئے لوگ لمبی قطاروں میں کھڑے نظر آنے کےبعد عوام پر قابو پانے کے لئے پہلے پولس حکام نے کوشش کی، پھر اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار نے جائے وقوع پر پہنچ کر آدھے سے زائد لوگوں کو واپس جانے پر مائل کردیا۔
View more
Sat, 05 Jun 2021 13:12:47
جمعہ شب کو موسلادھار بارش کے ساتھ ساحلی کرناٹکا میں مانسون کا آغاز ہوچکا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ کرناٹک کے ساحلی علاقوں میں 6 ؍ جون تک زبردست بارش ہوسکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات بنگلورو کے ڈائر کٹر سی ایس پاٹل کے مطابق ریاست کے کئی اضلاع میں آئندہ تین دنوں تک موسلادھار بارش ہونے کا امکان ہے۔
View more
Sat, 05 Jun 2021 12:49:16
ایک جانب جہاں وزیر برائے تعلیم سریش کمار نے ریاست کرناٹک میں ایس ایس ایل سی اور پی یو سی امتحانات منعقد کئے جانے کے تعلق سے پریس کانفرنس طلب کر کے اعلان کیا ہے وہیں دوسری جانب وزیر اعلیٰ بی ایس یڈیورپا نے یہ بات واضح کی ہے کہ ریاست میں ایس ایس ایل سی کیلئے امتحان صرف ان حالات منعقد کئے جائیں گے جب ریاست میں کورونا وائرس کی صورتحال بڑی حد تک قابو میں آجائے گی۔
View more
Sat, 05 Jun 2021 12:36:22
امسال تعلیمی سال برائے 22-2021 کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا۔ ریاستی حکومت نے نئی ہدایات کے ساتھ تعلیمی سال کے کیلنڈر کا اعلان کیا ہے۔
View more
Sat, 05 Jun 2021 12:32:28
گزشتہ دنوں بی جے پی لیڈر نارائن سنگھ بھدوریا نے کانپور میں پولس گرفت سے ہسٹری شیٹر منوج سنگھ کو بھگا دیا تھا اور اس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہو گیا تھا۔ اس واقعہ کے بعد بی جے پی لیڈر سمیت درجن بھر لوگوں کے خلاف پولس میں شکایت درج کی گئی تھی اور ان کی تلاش شروع کر دی گئی تھی۔ اب خبریں موصول ہو رہی ہیں کہ بی جے پی لیڈر نارائن سنگھ بھدوریا کو نوئیڈا سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy