Tue, 14 Sep 2021 10:50:13
پیگاسس جاسوسی معاملہ مرکزی حکومت کی ہٹ دھرمی اور سپریم کورٹ کے اصرار کے باوجود تفصیلی حلف نامہ داخل کرنے سے انکار کے بعد عدالت نے پیر کو اپنافیصلہ محفوظ کر لیا۔
View more
Tue, 14 Sep 2021 00:12:52
کانگریس صدر سونیا گاندھی نے پیر کو پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر آسکر فرنانڈیز کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’فرنانڈیز مزدوروں اور پسماندہ طبقوں کے مسیحا تھے۔‘‘ اپنے تعزیتی پیغام میں انھوں نے کہا کہ’’تجربہ کار رکن پارلیمنٹ فرنانڈیز دلی طور سے کانگریس کے رکن تھے اور وہ ہر سطح پر تنظیم کو مضبوط بنانے کے لیے وقف تھے۔‘‘
View more
Tue, 14 Sep 2021 00:07:34
کانگریس نے پیر کے روز الزام عائد کیا کہ مرکز کی مودی حکومت پبلک سیکٹر کے ادارہ ’کنٹنیر کارپوریشن آف انڈیا‘ یعنی کونکور کے ڈس انویسٹمنٹ سے قبل اس کے لیے طے اراضی لائسنس فیس کو گھٹانے کی تیاری ہے تاکہ نجی کمپنیوں کو فائدہ پہنچایا جا سکے۔
View more
Tue, 14 Sep 2021 00:03:09
اتر پردیش میں خواتین کے خلاف جرائم تھمنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ اب ایٹاوا میں دو بہنوں کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے واقعہ نے انسانیت کو شرمسار کر دیا ہے۔ جرائم پیشوں نے نہ صرف اجتماعی عصمت دری کی، بلکہ دونوں بہنوں کی بے رحمی سے پٹائی بھی کی۔ پولیس نے اس تعلق سے تین ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے۔
View more
Tue, 14 Sep 2021 00:00:35
ملک میں کورونا انفیکشن کے نئے کیسز میں مسلسل چوتھے دن کمی درج کی گئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 27254 کیسز سامنے آئے ہیں اور اس عرصے میں اموات کی تعداد بھی کافی کم درج کی گئی ہے۔
View more
Mon, 13 Sep 2021 23:56:38
اترپردیش کانگریس نے کہا ہے کہ محکمہ بجلی کو پرائیویٹ کمپنیوں کو دینے سے پہلے آگرہ میں بجلی شعبہ میں کام کر رہے ٹورنٹ کمپنی کے اب تک کے کام کی جانچ ہائی کورٹ جج سے کرانی چاہئے۔
View more
Mon, 13 Sep 2021 23:53:28
پیگاسس معاملہ میں سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران مرکزی حکومت نے اس تعلق سے حلف نامہ داخل کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔
View more
Mon, 13 Sep 2021 23:45:14
اتر پردیش کے فیروز آباد ضلع میں 12 ہزار سے زیادہ لوگ وائرل بخار سے متاثر ہیں۔ یہ جانکاری ریاست کے محکمہ صحت کے افسران نے دی ہے۔
View more
Mon, 13 Sep 2021 23:40:14
مدھیہ پردیش میں کورونا کی دوسری لہر کا اثر تقریباً ختم ہونے والا ہے، لیکن اس درمیان ڈینگو نئی مصیبت بن کر سامنے آ رہا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy