Mon, 20 Jun 2022 10:53:00
وج میں بھرتی کیلئے مودی سرکار کی اگنی پتھ اسکیم کے خلاف ملک گیر پُرتشدد مظاہروں کے بیچ اتوار کو تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے پریس کانفرنس کرکے ایک طرف جہاں اگنی ویر اسکیم کے تحت بھرتیوں کا نظام الاوقات جاری کیا وہیں یہ بھی واضح کردیا کہ جو نوجوان احتجاج اور مظاہروں میں شریک ہوئے ان کیلئے فوج کے دروازے بند ہیں۔
View more
Mon, 20 Jun 2022 10:47:32
مرکزی حکومت کی طرف سے فوج میں بھرتی کے لیے لائی گئی اگنی پتھ اسکیم کے خلاف ملک بھر میں زبردست احتجاج جاری ہے۔ اس کے ساتھ ہی کئی ریاستوں میں جاری احتجاج کو پرتشدد بھی دیکھا گیا ہے۔ فی الحال بہار میں مظاہرین اور طلبہ تنظیموں کی جانب سے بہار بند کی کال کے بعد بھارت بند کی کال دی ہے۔ اس حوالے سے ملک کی کئی ریاستوں میں انتظامیہ نے حفاظتی نظام کو بڑھانے کی ہدایات دی ہیں۔
View more
Sun, 19 Jun 2022 13:38:35
بنگلہ دیش میں شدید سیلاب کی وجہ سے متعدد افراد کی موت ہو گئی ہے اور ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا۔ ڈھاکہ ٹریبیون نے اتوار کو حکام کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔
View more
Sun, 19 Jun 2022 13:29:09
نصابی کتب میں ترمیم کے خلاف احتجاج کے لئے مختلف اداروں اور تنظیموں کے ذمہ داران کے علاوہ سیاسی ،سماجی اور مذہبی قائدین و دانشوروں کا ایک زبردست اجلاس منعقد ہوا ۔ کرناٹکا کے کونے کونے سے سانگولّی رائینا ریلوے اسٹیشن کے سامنے جمع ہونے والے ہزاروں مندوبین نے فریڈم پارک تک ریالی نکالی جو بعد میں جلسہ میں تبدیل ہوئی ۔
View more
Sun, 19 Jun 2022 13:24:23
ریاست بھر میں بد عنوانی افسران کے خلاف کارروائی کے تحت اینٹی کرپشن بیوریو بیک وقت کئی شہروں اور ٹھکانوں پر چھاپے مارے میں جس میں ضلع شمالی کینرا بھی شامل ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ جملہ 80 مقامات پر 21 سرکاری افسران کے خلاف چھاپے مارے گئے جس میں 300 سے زائد افسران نے حصہ لیا ۔ جمعہ کے دن صبح سے شام تک تلاشی مہم چلائی گئی اور اس کے بعد سنیچر کے دن اس کارروائی کو آگے بڑھایا گیا ۔
View more
Sun, 19 Jun 2022 13:21:06
مختلف سرکاری اسکیموں سے متعلق جانکاری حاصل کرنے اور ان سہولتوں سے فائدہ اٹھانے کے لئے حکومت کی طرف سے جو 'ضلع افسر چلے گاوں کی طرف' پروگرام وضع کیا ہے اس کا افتتاح کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ممتا دیوی نے کہا کہ عوام کو اس سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیے ۔
View more
Sun, 19 Jun 2022 13:15:26
صدر جمہوریہ عہدے کیلئے اپنے نام کی امیدواری سے متعلق ہفتہ کے روز نیشنل کانفرنس کے لیڈر فاروق عبداللہ نے بڑا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں ہندوستان کے صدر کیلئے ممکنہ مشترکہ اپوزیشن امیدوار کے طور پر اپنا نام غور کئے جانے سے واپس لیتا ہوں۔
View more
Sun, 19 Jun 2022 13:09:51
مرکزی حکومت کی اگنی پتھ اسکیم کے خلاف نوجوانوں کا شدید احتجاج لگاتار جاری ہے۔ کئی ریاستوں میں مسلسل تیسرے دن احتجاج پرتشدد شکل اختیار کر رہا ہے۔ حالات اس قدر ابتر ہونے کے باوجود حکومت کی طرف سے اب تک نوجوانوں کو کوئی ٹھوس یقین دہانی نہیں کرائی گئی ہے۔ دریں اثنا، کانگریس پارٹی ملک کے نوجوانوں کی حمایت میں کھڑی ہے اور آواز اٹھا رہی ہے۔
View more
Sun, 19 Jun 2022 13:02:11
مرکزی حکومت کی فوج میں بھرتی کی متنازع اسکیم اگنی پتھ کے خلاف احتجاج اور مظاہرے تھمنے کا نام نہیں لے رہے ہیں کیوں کہ مرکز کی اس اسکیم کے خلاف نوجوانوں کا غصہ اور اشتعال قائم ہے جبکہ ملک میں جگہ جگہ احتجاج ہو رہا ہے۔ ہر چند کہ یہ احتجاج گزشتہ کچھ دنوں کی طرح پرتشدد نہیں ہے لیکن کچھ جگہوں سے توڑ پھوڑ اور آتشزنی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy