ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ’آئی آر سی ٹی سی‘ کا خوب ہوا منافع

    رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ’آئی آر سی ٹی سی‘ کا خوب ہوا منافع

    Wed, 10 Aug 2022 21:49:21 
    ہندوستان میں کورونا کے نئے معاملے بھلے ہی اب بھی روزانہ ہزاروں کی تعداد میں سامنے آ رہے ہوں، لیکن آئی آر سی ٹی سی کے کاروبار پر اس کا اثر پڑتا ہوا دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ ایسا اس لیے کہا جا سکتا ہے کیونکہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں آئی آر سی ٹی نے خوب منافع کمایا ہے۔
    نتیش کمار نے اپنی پارٹی اور بہار کے لیے دانشمندانہ فیصلہ لیا: شرد پوار

    نتیش کمار نے اپنی پارٹی اور بہار کے لیے دانشمندانہ فیصلہ لیا: شرد پوار

    Wed, 10 Aug 2022 21:46:06 
    نتیش کمار نے آٹھویں مرتبہ بہار کے وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف لے لیا، اور تیجسوی یادو نے ان کے نائب کی شکل میں حلف برداری کی۔ اس درمیان این سی پی سربراہ شرد پوار نے نتیش کمار کے ذریعہ این ڈی اے سے علیحدہ ہونے کے فیصلے کو دانشمندانہ اور سمجھداری بھرا بتایا ہے۔
    شری کانت تیاگی بی جے پی کے ہی لیڈر ہیں، بیوی کا دعویٰ

    شری کانت تیاگی بی جے پی کے ہی لیڈر ہیں، بیوی کا دعویٰ

    Wed, 10 Aug 2022 21:43:01 
    نوئیڈا کی گرینڈ اومیکس سوسائٹی میں ایک خاتون سے بدتمیزی کرنے والے شری کانت تیاگی کی بیوی انو تیاگی نے بدھ کے روز دعویٰ کیا کہ ان کے شوہر بی جے پی رکن ہیں۔
    راجستھان: ایک کروڑ طلبا 12 اگست کو ایک ساتھ گائیں گے حب الوطنی سے سرشار نغمہ، بنے گا عالمی ریکارڈ

    راجستھان: ایک کروڑ طلبا 12 اگست کو ایک ساتھ گائیں گے حب الوطنی سے سرشار نغمہ، بنے گا عالمی ریکارڈ

    Wed, 10 Aug 2022 21:39:33 
    راجستھان کے اسکولوں کے ایک کروڑ طلبا جمعہ کو ایک ساتھ حب الوطنی سے سرشار نغمہ گا کر عالمی ریکارڈ بنا سکتے ہیں۔ محکمہ اسکولی تعلیم کے ایڈیشنل چیف سکریٹری پون کمار گویل کا کہنا ہے کہ آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت طلبا میں حب الوطنی کا جذبہ جگانے کے لیے ریاست کے سبھی سرکاری اور غیر سرکاری اسکول 12 اگست کی صبح 10.15 بجے ایک ساتھ حب الوطنی والے نغمے گائیں گے۔
    بنگلورو: عیدگاہ ٹاور کو بابری مسجد کی طرز پر گرانے کی دھمکی! ہندو کارکن کے خلاف مقدمہ درج

    بنگلورو: عیدگاہ ٹاور کو بابری مسجد کی طرز پر گرانے کی دھمکی! ہندو کارکن کے خلاف مقدمہ درج

    Wed, 10 Aug 2022 21:36:07 
     کرناٹک پولیس نے ایک ہندو کارکن اور لیڈر کے خلاف ایک متنازعہ بیان جاری کرنے پر مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس نے بدھ کے روز بتایا کہ کارکن نے انتباہ دیا تھا کہ بنگلورو میں متنازعہ عیدگاہ میدان میں واقع ٹاور کو منہدم کر دیا جائے گا، جس کے بعد اس کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
    بہار میں نئی حکومت بننے کے بعد پہلی کابینہ میٹنگ منعقد، فلور ٹیسٹ 24 اگست کو

    بہار میں نئی حکومت بننے کے بعد پہلی کابینہ میٹنگ منعقد، فلور ٹیسٹ 24 اگست کو

    Wed, 10 Aug 2022 21:32:03 
    بہار میں ایک بار پھر نتیش کمار کی قیادت میں نئی حکومت تشکیل دینے کے بعد آگے کی سرگرمیاں بھی شروع ہو گئی ہیں۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو کی حلف برداری کے بعد کابینہ کی پہلی میٹنگ بھی منعقد ہو چکی ہے۔ اس کابینہ کی میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا ہے کہ آئندہ 24 اگست کو اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلایا جائے گا۔ بہار کی نئی حکومت میں بہار اسمبلی کا خصوصی اجلاس 24 اور 25 اگست کو منعقد ہو
    یوکرینی صدر زیلینسکی نے بتایا کب اور کیسے ختم ہو سکتی ہے روس-یوکرین جنگ

    یوکرینی صدر زیلینسکی نے بتایا کب اور کیسے ختم ہو سکتی ہے روس-یوکرین جنگ

    Wed, 10 Aug 2022 21:13:19 
    روس کے ساتھ جاری جنگ اس وقت تک ختم نہیں ہوگی جب تک کہ کریمیا کا بحیرہ اسود جزیرہ نما، جس پر ماسکو نے 2014 میں قبضہ کر لیا تھا، آزاد نہیں ہو جاتا۔ یہ بیان یوکرین کے صدر ولودمیر زیلینسکی نے دیا ہے۔ ڈی پی اے نیوز ایجنسی نے منگل کے روز اپنے رات کے ویڈیو خطاب میں صدر کے حوالے سے کہا کہ ’’کریمیا یوکرین کا حصہ ہے اور ہم اسے کبھی نہیں چھوڑیں گے۔ جب تک کریمیا پر قبضہ ہے، بحر اسود علاقہ محفوظ نہیں ہو سکتا۔
    بھیما کورے گاوں معاملہ: ورا ورا راؤ کی مستقل درخواست کی ضمانت سپریم کورٹ سے منظور

    بھیما کورے گاوں معاملہ: ورا ورا راؤ کی مستقل درخواست کی ضمانت سپریم کورٹ سے منظور

    Wed, 10 Aug 2022 21:10:46 
    سال 2018 میں بھیما کورے گاوں معاملہ میں ملزم بنائے گئے جہدکار و شاعر ورا ورا راؤ کی مستقل درخواست ضمانت بدھ کے روز سپریم کورٹ نے منظور کر لی۔ عدالت عظمی نے ان کی درخواست ضمانت کو طبی بنیادوں پر منظور کیا۔ راؤ نے بامبے ہائی کورٹ سے اپیل خارج کئے جانے کے بعد اس فیصلہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ 83 سالہ راؤ طبی بنیادوں پر ضمانت پر ہیں اور انہیں گزشتہ مہینے خود سپردگی کرنی تھی۔
    نتیش کے وار سے بی جے پی میں سکتہ طاری، ریاست کے تمام لیڈران کا پٹنہ دفتر پر دھرنا

    نتیش کے وار سے بی جے پی میں سکتہ طاری، ریاست کے تمام لیڈران کا پٹنہ دفتر پر دھرنا

    Wed, 10 Aug 2022 21:06:38 
     بہار میں نتیش کمار کی طرف سے پالا بدلنے کی وجہ سے بی جے پی لیڈران پر سکتہ طاری ہو گیا ہے۔ حیران پریشان بی جے پی لیڈران پٹنہ میں ریاستی بی جے پی کے دفتر کے سامنے دھرنے پر بیٹھ گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نتیش کمار نے این ڈے اے سے ناطہ توڑ اور آر جے ڈی اور کانگریس کے عظیم اتحاد میں شامل ہو کر انہیں دھوکہ دیا ہے۔ بی جے پی نے نتیش کے عظیم اتحاد کے ساتھ جانے کو مینڈیٹ کی توہین قرار دیتے ہوئے بدھ کو ایک