Thu, 11 Aug 2022 11:45:58
ایسا لگتا ہے کہ اب کرناٹکا میں بی جے پی حکومت بھی یو پی کا یوگی ماڈل اپنانے اور عدالتی فیصلوں کا انتظار کیے بغیر ہی ملزمین کی جائدادیں منہدم کرنے یا ضبط کرنے کی راہ پر چل پڑی ہے ۔ کیونکہ بی جے پی یووا مورچہ لیڈر پروین کمار قتل کیس کے ملزمین کے سلسلے میں پتہ چلا ہے کہ پولیس ان کی جائدادیں ضبط کرنے والی ہے ۔
View more
Thu, 11 Aug 2022 11:42:26
منگلورو انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر چپل کے تلے میں چھپا کر اسمگل کیا گیا کسٹمز افسران نے ضبط کیا اور مسافر کو اپنی تحویل میں لیا ۔
View more
Thu, 11 Aug 2022 11:34:59
صدر دروپدی مرمو نے جسٹس ادے امیش للت کو ہندوستان کا اگلا چیف جسٹس مقرر کیا ہے۔چیف جسٹس این وی رمنا 26 اگست کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ جسٹس للت 27 اگست کو حلف لیں گے۔
View more
Thu, 11 Aug 2022 11:30:28
ہائی کورٹ نے ڈی جے ہلی اور کے جی ہلی فساد کے معاملہ میں ضمانت کے لئے دائر رٹ عرضی کو خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں اور پولیس اسٹیشن پر پٹرول سے بھری بوتلوں سے حملہ یو اے پی اے قانون کے تحت دہشت گردانہ سرگرمی ہے۔
View more
Thu, 11 Aug 2022 11:27:17
ہندوستان چھوڑو تحریک کی سالگرہ اور آزادی کا امرت مہوتسوا کے پیش نظر ریاستی گورنر تھاور چند گہلوٹ نے بنگلور میں موجود تین مجاہدین جدوجہد آزادی کے گھر پہنچ کر انہیں تہنیت پیش کی۔
View more
Thu, 11 Aug 2022 11:22:13
ریاست کے ساحلی،ملناڈ اضلاع کے علاوہ میدانی علاقوں میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری موسلا دھار بارش کی وجہ سے ندیاں،تالاب،جھرنے لبریز ہو چکے ہیں۔ اطلاع کے مطابق تقریباً71فیصد سے زیادہ تالاب،جھرنے لبریز ہو چکے ہیں جس سے زیر زمین آبی سطح میں اضافہ ہو نے سے کسانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
View more
Thu, 11 Aug 2022 11:13:15
ہندوستان کے مشہور و معروف دانشوروں نے ملک میں جمہوریت کو بچانے کیلئے ایک بار پھر بھارت چھوڑو تحریک شروع کرنے کی لوگوں سے اپیل کی ہے۔ دانشوروں کا کہنا ہے کہ جو لوگ بات بات میں ہمیں پاکستان بھیجنے کی بات کہتے ہیں، ان کے خلاف ہمیں بھارت چھوڑو کا نعرہ لگانا چاہیے۔ یہ اپیل شیوپوجن سہائے کی یاد میں ملک کی راجدھانی دہلی میں منعقد ایک تقریب کی گئی۔
View more
Thu, 11 Aug 2022 11:07:20
شدید بارش سے ہونے والے نقصانات کی مکمل رپورٹ ممکن نہیں ہے۔ تاہم، موجودہ حکو مت کی طرف سے تیار کردہ رپورٹ گھر بیٹھ کر تیار کی گئی تھی، ضلع میں کل 2000 مکانات منہدم ہو چکے ہیں، حکام کو چاہیے کہ وہ غفلت نہ برتیں اور لوگوں کے مسائل حل کرنے کی جانب خصوصی توجہ دیں، یہ مطالبہ سابق ریاستی وزیر ایچ ڈی ریوانا نے کیا۔
View more
Thu, 11 Aug 2022 11:01:11
راشن دینے کے بدلے غریبوں سے ترنگے کے نام پر جبراً 20 روپے کی وصولی کیے جانے والی ویڈیو پر راہل گاندھی نے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy