Mon, 15 Aug 2022 20:10:48
آج آزادی کے 75 سال پورے ہونے پر دہلی واقع کانگریس صدر دفتر میں بھی آزادی کا جشن منایا گیا۔ دفتر کے میدان میں سابق مرکزی وزیر امبیکا سونی نے پرچم کشائی کی۔ اس دوران کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی، غلام نبی آزاد، پرینکا گاندھی، پون کھیڑا، سپریا شیرینیت سمیت تمام بڑے لیڈران اور سینکڑوں کارکنان موجود رہے۔
View more
Mon, 15 Aug 2022 20:04:36
بہار میں پیر کے روز یومِ آزادی دھوم دھام سے منایا جا رہا ہے۔ ریاست میں سرکاری تقریب کا انعقاد پٹنہ کے تاریخی گاندھی میدان میں منعقد کیا گیا جہاں ریاست کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے قومی پرچم لہرایا۔ نتیش کمار نے اس موقع پر کہا کہ ’’ملک میں آبادی پر قابو کے لیے کسی قانون کی ضرورت نہیں ہے۔‘‘
View more
Mon, 15 Aug 2022 19:57:29
ملک کی آزادی کے 76 ویں جشن کی تقریب میں ضلع انچارج وزیر کوٹا سرینواس پجاری نے پرچم کشائی کرتے ہوئے کہا کہ سماج کے تمام طبقات کو یکساں حقوق اور سہولتیں فراہم کرنے کے مقصد سے کرناٹکا حکومت نے بہت سارے منصوبے بنائے ہیں جس کا فائدہ غریبوں ، کسانوں ، عورتوں ، بچوں ، بزرگ شہریوں اور جسمانی معذوروں وغیرہ کو برابر مل رہا ہے۔
View more
Mon, 15 Aug 2022 12:10:02
جس طرح پورا ملک آزادی کا امرت مہاتسوا منا رہا ہے اسی رنگ میں بھٹکل شہربھی ڈوبا ہوا نظر آ رہا ہے کیونکہ 13 اگست سے شہر میں سرکاری دفاتر ، اداروں کے دفاتر، تجارتی ٹھکانوں، شہریوں کے گھروں ، دکانوں، موٹر گاڑیوں اور گلیوں میں ہر طرف ترنگا لہراتا ہوا دیکھا گیا ہے۔
View more
Mon, 15 Aug 2022 12:05:13
تعلقہ کے گیروسوپّا ڈیم میں جمع پانی کی سطح کا معائنہ کرنے کے لئے ضلع ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن نے علاقے کا دورہ کیا اور اضافی پانی کو ندی میں چھوڑنے سے قبل ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے معاملے پر افسران اور ذمہ داران کے ساتھ مشورہ کیا ۔
View more
Mon, 15 Aug 2022 11:45:13
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ 75 سال پہلے جب پورا ہندوستان اکٹھا ہوا تو ہم نے انگریزوں کو اٹھا کر ملک سے باہر پھینک دیا اگر ہم سب دوبارہ متحد ہوجائیں تو ہمیں ہندوستان کو دنیا کا نمبرون ملک بنانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
View more
Mon, 15 Aug 2022 11:41:25
وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو یوم آزادی کے موقع پر کہا کہ ملک کی خوشحالی کے لئے خواتین کی طاقت کی توہین نہیں کرنے اور انہیں فخر کے ساتھ مواقع فراہم کرنے سے ملک کی ترقی کو رفتار ملے گے اور 'امرت کال' میں ملک کو آگے لے جانے کے لیے مزید پنکھ لگیں گے۔ 76ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے قوم سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ وہ خواتین کی طاقت میں ترقی کی رفتار کو واضح طور پر دیکھ رہے
View more
Sun, 14 Aug 2022 23:48:22
آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا میں اتوار کو ایک ہوائی اڈے کے ٹرمینل کی عمارت میں فائرنگ کے سلسلے میں ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ آسٹریلیا کے دارالحکومت علاقہ میں پولیس نے آج یہاں بتایا کہ ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے اور اس کے پاس سے ایک بندوق برآمد ہوئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy