Wed, 17 Aug 2022 13:43:56
سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کو انتخابی مہم کے دوران سیاسی پارٹیوں کو مفت تقسیم کرنے کی اجازت نہ دینے کی ہدایت دینے کی درخواست پر غور کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں اٹھائے گئے مسائل تیزی سے پیچیدہ ہوتے جا رہے ہیں۔ یہ معاملہ چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمنا، جسٹس جے مہیشوری اور جسٹس ہیما کوہلی نے اٹھایا ہے۔
View more
Wed, 17 Aug 2022 12:44:58
یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہم مندرجہ ذیل دستخط کنند گان شیرالی جماعت اور مسجد کی زمین سے متعلق جو تنازعہ پیدا ہوا ہے وہ معاملہ ایک عرصہ سے عدالت میں چل رہا ہے۔ مسجد کی تعمیر اور مکانات کی تعمیر کے لئے جو جگہ استعمال ہوئی ہے۔اس میں کچھ لوگوں کی ذاتی زمین شامل ہے جسے حل کرنے کی تمام کوشش اب تک نا کام ہوئی ہے۔
View more
Wed, 17 Aug 2022 10:41:18
سال 2002 کے گجرات فسادات کے دوران بلقیس بانو کے اجتماعی عصمت دری اور ان کے کنبہ کے 7 اراکین کے قتل میں تاعمر جیل کی سزا پائے 11 افراد کے منگل کے روز جیل سے باہر آنے پر کانگریس نے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
View more
Wed, 17 Aug 2022 10:38:19
جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخاب کب کرایا جائے گا، اس سلسلے میں ابھی تک کچھ بھی صاف نہیں ہوا ہے۔ لیکن سبھی پارٹیوں نے خود کو مضبوط بنانے کے لیے سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔
View more
Wed, 17 Aug 2022 10:33:52
کانگریس پارٹی مہنگائی کے حوالہ سے مرکز کی نریندر مودی کی قیادت والی بی جے پی حکومت پر لگاتار حملہ کر رہی ہے۔ اسی ضمن میں اب پارٹی کی جانب سے ملک بھر میں گراں بازاری کے خلاف ’مہنگائی چوپال‘ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ کانگریس کی مہنگائی چوپالوں کو تمام اسمبلی انتخابی حلقوں، خوردہ بازاروں اور دیگر مقامات پر منعقد کیا جائے گا۔
View more
Tue, 16 Aug 2022 22:35:28
مودی حکومت میں جاری کمر توڑ مہنگائی کے درمیان عام آدمی کو مزید ایک جھٹکا لگا ہے۔ دودھ کا کاروبار کرنے والی کمپنی ’امول‘ اور ’مدر ڈیری‘ نے ایک بار پھر دودھ کی قیمت میں دو روپے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا ہے۔
View more
Tue, 16 Aug 2022 22:29:43
جموں و کشمیر کے شوپیاں ضلع میں منگل کے روز دہشت گردوں کے ذریعہ ایک کشمیری پنڈت کا قتل کر دیا گیا۔ اس قتل کو لے کر کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
View more
Tue, 16 Aug 2022 22:24:57
کانگریس نے کارپوریٹ ٹیکس میں چھوٹ کو لے کر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس ترجمان پروفیسر گورو ولبھ نے آج کہا کہ دو سال میں کارپوریٹ ٹیکس کٹوتی سے ملک کو 1.84 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ انھوں نے پوچھا کہ آخر کمپنیوں تک ہی کیوں محدود ہے سوٹ بوٹ کی حکومت؟ متوسط اور ذیلی آمدنی والے طبقہ کو بھی ٹیکس کٹوتی کی درکار ہے۔
View more
Tue, 16 Aug 2022 22:20:39
سپریم کورٹ نے منگل کے روز اناؤ عصمت دری متاثرہ کی اس عرضی کو آئندہ ہفتہ فہرست بند کرنے پر متفق ہو گیا ہے جس میں اس نے جنسی استحصال کے معاملے میں ایک ملزم کے والد کے ذریعہ داخل ایک مجرمانہ معاملے کو اتر پردیش میں ذیلی عدالت سے دہلی منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy