Sat, 20 Aug 2022 13:24:56
کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومئی نے کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا پر انڈے سے کیے گئے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نظریاتی اختلافات کا اظہار جسمانی طور پر نہیں کیا جانا چاہیے۔
View more
Sat, 20 Aug 2022 13:20:14
کانگریس کے سینئر لیڈر اور کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا کو آج دوسرے دن بھی ویر ساورکر کے بارے میں اپنے تبصرے پر احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔
View more
Sat, 20 Aug 2022 13:10:46
17 اگست کی رات کرناٹک کے بیلگاوی ضلع کے ہلاباوی میں واقع آئی ٹی بی ٹی کیمپ سے انڈو تبت بارڈر پولیس کی 2 اے کے 47 رائفلیں چوری ہوگئیں۔ چوری کی یہ واردات پولیس کے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ہوئی ہے۔ یہ دونوں AK-47 رائفلیں راجیش کمار اور سندیپ مینا کی ہیں۔ دونوں انڈو تبت بارڈر پولیس کے عملوں میں سے ہیں۔ مدورائی کی 45ویں بٹالین آئی ٹی بی پی فورس اینٹی نکسل ٹریننگ کے لیے ہلاباوی پہنچ گئی ہے۔
View more
Sat, 20 Aug 2022 12:59:58
سب کو حیران کردینے والا ایک بیان دیتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ و جے ڈی ایس لیڈر ایچ ڈی کمار سوامی نے کہا ہے کہ اگر کانگریس لیڈر ڈی کے شیو کمار وزیر اعلیٰ بنیں گے تو وہ ان کی تائید کریں گے۔
View more
Sat, 20 Aug 2022 12:47:33
ایکسائز پالیسی میں مبینہ بے ضابطگیوں کو لے کر نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی رہائش گاہ پر سی بی آئی کے چھاپے کے چند گھنٹے بعد جمعہ کے روز 12 آئی اے ایس افسران کے تبادلہ کر دیئے گئے۔ دہلی حکومت کے سروسز محکمہ کے ذریعہ جاری کردہ ٹرانسفر آرڈر کے مطابق جن لوگوں کا تبادلہ کیا گیا ہے ان میں صحت اور خاندانی بہبود کے محکمہ کے اسپیشل سکریٹری اُدت پرکاش رائے بھی شامل ہیں۔
View more
Sat, 20 Aug 2022 12:12:10
ہماچل پردیش میں مسلسل بارشوں نے تباہی مچا دی ہے۔ شدید بارشوں کے باعث پنجاب اور ہماچل کو منسلک کرنے والا ریلوے کا ’چکّی پُل‘ بہہ گیا ہے۔ کانگڑا میں غیر محفوظ چکی ریلوے پل کی وجہ سے اگست کے پہلے ہفتے میں ہی ریل خدمات معطل کر دی گئی تھیں۔ موسلادھار بارش کے باعث جگہ جگہ لینڈ سلائیڈنگ ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے ٹریفک متاثر ہو رہا ہے۔
View more
Sat, 20 Aug 2022 11:24:29
کیرالہ کے وایناڈ میں راہول گاندھی کے دفتر میں توڑ پھوڑ کے سلسلے میں کانگریس کے چار کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں راہل گاندھی کا دفتری معاون بھی شامل ہے۔ درحقیقت، اس سال 24 جون کو سی پی ایم کی طلبہ یونین ایس ایف آئی کے ارکان نے راہل گاندھی کے وایناڈ دفتر میں توڑ پھوڑ کی۔
View more
Sat, 20 Aug 2022 10:54:28
یوپی میں ضلع متھرا کے ایک مندر میں جنم اشٹمی کے موقع پر آرتی کے دوران بھگدڑ مچ جانے سے دو افراد کی موت ہو گئی، جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
View more
Sat, 20 Aug 2022 10:51:54
اتر پردیش کے لکھنؤ اور سیتا پور سمیت کئی اضلاع میں دیر رات زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ رات کو تقریباً 1.16 بجے آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.2 تھی۔ اس کا مرکز لکھنؤ سے 139 کلومیٹر شمال-شمال مشرق میں 82 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy