Sun, 16 Oct 2022 23:09:07
بھٹکل جامعہ اسلامیہ سے فارغ اور ندوۃ العلماء لکھنو کے عُلیا ثانیہ (فضیلت) کے طالب علم مولوی سید نقیب ابن نورالامین ایس کے (21) اتوار دوپہرکو دہلی سے بذریعہ ایمبولینس مینگلور اسپتال منتقل کرنے کے دوران راستے میں ہی انتقال کرگئے۔ انا للہ و اناالیہ راجعون۔
View more
Sun, 16 Oct 2022 22:22:31
ایشیاء کپ کی چمپئن قرار پانے والی سری لنکا کو حیرت انگیز طور پر ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے پہلے میچ میں نمیبیا نے ۵۵ رنوں سے ہرادیا ہے۔ کرکٹ کی دنیا میں ہرکوئی توقع کر رہا تھا کہ آئی سی سی T20 ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں لنکا کے شیرنمیبیا کوآسانی کے ساتھ ہرا دیں گے۔ لیکن آسٹریلیا کے شہر جیلونگ میں کھیلے گئے اس میچ میں نمیبیا نے سری لنکا کو شکست دے کر ہر ایک کو دنگ کردیا ہے۔
View more
Sun, 16 Oct 2022 21:54:04
معروف امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل میں پورے صفحے کا ایک اشتہار چھپا ہے جس میں وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اور 10 سینئر سرکاری عہدیداروںمطلوبہ قرار دیا گیا ہے۔ اشتہارمیں ہندوستان کو مبینہ طور پر سرمایہ کاری کے لیے غیر محفوظ مقام قرار دیا گیا ہے اور سرمایہ کاروں سے کہا گیا ہے کہ وہ ہندوستان سے دورہی رہیں۔
View more
Sun, 16 Oct 2022 21:39:11
ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کی قدر میں لگاتار گراوٹ پر ایک طرف ملک کے عوام میں تشویش پائی جارہی ہے، وہیں ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے عجیب وغریب بیان دے کر عوام کی بحث کا موضوع بن گئی ہے۔
View more
Sun, 16 Oct 2022 19:29:04
سورتکل ٹول گیٹ ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرے کرنے والے لیڈروں اور کارکنان کے خلاف پولیس نے آدھی رات کو دھاوا بولا اور ان کے گھروں میں گھس کر تلاشیاں لینے کے علاوہ تقریباً 100 سے زائد افراد پر زبردستی نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ وہ ضمانت (بیل) کے علاوہ دو لاکھ روپے کا بونڈ فراہم کریں اور کل پیر کے دن پولیس کمشنر دفتر میں حاضری دیں ۔
View more
Sun, 16 Oct 2022 19:04:51
چار خواتین اور چار بچوں سمیت آٹھ لوگ اُس وقت ہلاک ہوگئے جب ایک ٹیمپو جس پر یہ لوگ سوار تھے، ایک دودھ سے بھری وین اور سرکاری بس کے درمیان کچل گئی۔ حادثہ اتوار کو صبح کی اولین ساعتوں میں ارسیکیرے تعلقہ کے گاندھی نگر کے قریب پیش آیا۔
View more
Sun, 16 Oct 2022 02:03:57
اسمبلی الیکشن کے دن جیسے جیسے قریب آتے ہیں ویسے ویسے سیاسی پارٹیوں کے کرتب اور پینترے بازیاں تیز ہوتی جاتی ہیں ۔ اسی قسم کی سرگرمیاں اب بھٹکل اسمبلی حلقہ میں بھی دکھائی دینے لگی ہیں، جہاں بی جے پی اور کانگریس پارٹی میں راست مقابلہ ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔
View more
Sun, 16 Oct 2022 01:29:04
آپس میں لڑائی کے بعد پولیس اسٹیشن میں جھوٹی شکایت درج کرواتے ہوئے اس جھگڑے کو فساد پھیلانے کی نیت سے فرقہ وارانہ رنگ دینے کے الزام میں پولیس نے ایک نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے جس کی شناخت شیرالی کے رہنے والے نوین وینکٹیش نائک کے طور پر کی گئی ہے۔
View more
Thu, 13 Oct 2022 19:02:57
پوکسو کے تحت ضمانت پر رہا ایک شخص نے اپنے ہی گھر کے قریب واقع ایک کاجو کے درخت سے لٹک کر خودکشی کرلی جس کی شناخت نارائن نائک (65) کی حیثیت سے کی گئی ہے
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy