Thu, 08 Dec 2022 17:50:17
ایمپلائیزپروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن کی پنشن اسکیم- ای پی ایس95 کی پنشن میں اضافہ کا معاملہ جمعرات کو راجیہ سبھا میں اٹھایا گیا اور اس میں حکومت سے مداخلت کی درخواست کی گئی کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے ایلاورم کریم اور دراوڑ منیترا کزگم کے ایم شنموگم نے ایوان میں 'چیئرمین کی اجازت سے اٹھائے جانے والے مدے' کے تحت ای پی ایس-95 پنشن بڑھانے کا معاملہ اٹھایا۔
View more
Thu, 08 Dec 2022 17:45:19
ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج کی تصویر آہستہ آہستہ واضح ہوتی جارہی ہے۔ ہماچل میں گزشتہ 35 برسوں سے جاری اقتدار کی تبدیلی کا رجحان ایک بار پھر دہراتا دکھائی دے رہا ہے۔ اس انتخابی جیت کے ساتھ ہی کانگریس ایک بار پھر پہاڑی ریاست میں واپس آگئی ہے۔
View more
Thu, 08 Dec 2022 17:37:05
کانگریس کے رنجیت رنجن نے جمعرات کو راجیہ سبھا میں دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس) میں سائبر حملے کا معاملہ اٹھایا اور حکومت سے اس پر سنجیدہ ہونے کا مطالبہ کیا۔ ایوان میں ’چیئرمین کی اجازت سے اٹھائے جانے والے معاملے‘ کے دوران رنجیت رنجن نے کہا کہ ماضی میں دہلی کے ایمس پر سائبر حملہ ہو چکا ہے۔ ایمس میں تقریباً پانچ کروڑ مریضوں کا ڈیٹا دستیاب ہے۔ اس میں وزیر اعظم سمیت تمام اہم لوگ
View more
Thu, 08 Dec 2022 17:15:59
کر نا ٹک میں مہاراشٹر کی گاڑیوں نقصان پہنچانے، مراٹھی بولنے والے باشندوں کے علاقوں میں حالات خراب کرنے اور مراٹھی کے خلاف مہم چلاکر مہاراشٹر کے کئی سرحدی گائوں کو کرناٹک میں شامل کرنے کی کوششیں کرنے پر مہاراشٹر میں سیاست تیز ہو گئی ہے۔ اپوزیشن کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ اگر مہاراشٹر کے حالات سنبھل نہیں رہے ہیں اور کرناٹک کو منہ توڑ جواب دینا مشکل ہو رہا ہے تو وزیر اعلیٰ شندے استعفیٰ دے دی
View more
Thu, 08 Dec 2022 13:27:34
گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ملک میں فرقہ وارانہ تشدد کے 2900 سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ مرکزی حکومت نے راجیہ سبھا میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں یہ اطلاع دی۔ تاہم، حکومت کا کہنا تھا کہ گزشتہ سالوں کے مقابلے 2021 میں اس طرح کے واقعات میں کمی آئی ہے۔
View more
Thu, 08 Dec 2022 13:14:34
بھٹکل مین روڈ پر نجی پریکٹس کرنے والے ایک آیورویدک ڈاکٹر کے ذریعہ 7 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی بد فعلی کرنے کی شکایت ملنے پر پولیس نے ڈاکٹر کے خلاف پوکسو قانون کے تحت کیس درج کر لیا جس کے بعد ملزم شہر سے فرار ہوگیا ہے ۔
View more
Thu, 08 Dec 2022 11:39:43
ٹاملناڈو کی راجدھانی چنئی کے ایک 39 سالہ شخص نے ازدواجی گھوٹالے میں تقریباً 21 لاکھ روپے گنوا دیئے۔ دراصل اس نوجوان کو ایک مرد نے خود کو دلہن کے طور پر پیش کر کے اس سے ٹھگی کو انجام دیا۔
View more
Thu, 08 Dec 2022 11:37:43
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ (اے آئی ایم پی ایل بی) نے کہا ہے کہ وہ بابری مسجد انہدام کیس کے ملزمان کی بریت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گا۔ سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے 2020 میں بابری مسجد انہدام کیس میں 32 ملزمان کو بری کر دیا تھا ۔
View more
Thu, 08 Dec 2022 11:24:53
جموں و کشمیر میں حال میں کئی مقامی صحافیوں کو ان کے کام کو لے کر دہشت گرد تنظیموں سے دھمکیاں ملی تھیں۔ اسی کے سبب کچھ نے اپنے اداروں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس بارے میں مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے بدھ کے روز راجیہ سبھا میں بتایا کہ سری نگر واقع مقامی اخبارات کے لیے کام کرنے والے 8 صحافیوں کو دہشت گردوں سے دھمکی ملی ہے۔ چار میڈیا اہلکاروں نے مبینہ طور پر استعفیٰ دے دیا ہے۔ انھوں نے
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy