
دبئی، 25/ فروری ایس او نیوز)دبئی میں بھٹکل مسلم جماعت کے پچاس سال مکمل ہونے پر جماعت کی جانب سے جشن پناس پروگرام منعقد کیا جارہا ہے۔ اس تعلق سے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے جماعت کے جنرل سکریٹری جیلانی محتشم نے بتایا کہ یہ پروگرام مؤرخہ 4 مئی 2025 ء بروز اتوار دبئی میں گرانڈ حیات ہوٹل(Grand Hyatt Dubai)میں منعقد ہوگا۔
پروگرام میں جماعت کی پچاس سالہ خدمات پر مبنی ایک ڈوکومنٹری پیش کی جائیگی۔ اورجماعت کو کامیابی کی بلندیوں تک پہنچانے میں سرگرم مرحوم جناب ایس ایم سید خلیل الرحمن کی سوانح حیات پر مشتمل کتاب کا بھی اجراء ہوگا۔
پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ جشن پناس تقریب میں ممبروں کے مابین حفظ قران مقابلہ سمیت کافی دیگر پروگرامس رکھے گئے ہیں ساتھ ساتھ ممبران کو مربوط رکھنے اور جماعت سے قریب کرنے نیز ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے Bhatkal Got Talents کا بھی منصوبہ ہے جس کے لئے ممبران جماعت سے دخواست کی گئی ہے کہ ڈرامہ اسکرپٹ (نوائطی زبان میں) ممی کری، اسٹیج ڈرامہ وغیرہ کے لئے اپنے نام پیش کریں۔ پروگرام سے قبل اسپورٹس فیسٹا کے تحت مختلف کھیلوں کا پروگرام منعقد ہوگا۔ کوئز پروگرام کے ساتھ ساتھ اس پروگرام میں مزاحیہ فنکارکو بھی مدعو کرنے کا منصوبہ ہے۔ جماعت کی طرف سے تمام ممبران سے درخواست کی گئی کہ پروگرام کو کامیاب بنانےہرممکن تعاون فراہم کرے۔
پریس ریلیزجاری کرنے کے ساتھ ہی جماعت کی جانب سے ایک وڈیوکے ذریعے بھی پروگرام کی تفصیلات پیش کی گئی ہیں۔ جاری کردہ وڈیو میں بی ایم جے ڈی صدر شہریار خطیب‘ جنرل سکریٹری جیلانی محتشم‘ سرپرست محمد ابر اہیم قاضیا‘ کنوینر جشن پناس کمیٹی یاسر قاسمجی‘ سکریٹری اول عبدالواسع خلیفہ‘ سکریٹری دوم امداد پیشمام‘ خازن محمد آفاق نائطے‘ محاسب زین العابدین عصام سدی آحمدا‘ نائب کنوینرس جشن پناس سیف اللہ بائیدہ شریف‘ دامداکلاگر شمس الدین ضیاء اور آواب کولا ودیگر نظر آرہے ہیں۔