ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / دہلی میں 27 سال بعد کھل گیا بی جے پی کا کمل، عام آدمی پارٹی کو لگا بڑا دھچکا؛ کانگریس کا ہوا صفایا

دہلی میں 27 سال بعد کھل گیا بی جے پی کا کمل، عام آدمی پارٹی کو لگا بڑا دھچکا؛ کانگریس کا ہوا صفایا

Sat, 08 Feb 2025 19:26:21    S.O. News Service
دہلی میں 27 سال بعد کھل گیا بی جے پی کا کمل، عام آدمی پارٹی کو لگا بڑا دھچکا؛ کانگریس کا ہوا صفایا

نئی دہلی، 8/فروری (ایس او نیوز /ایجنسی) دہلی اسمبلی انتخابات میں 27 سال بعد بی جے پی کا کمل کھل گیا اور عام آدمی پارٹی کو زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جبکہ کانگریس ایک بھی سیٹ جیتنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ 

70 سیٹوں والے دہلی کے اسمبلی حلقوں مین 48 پر بی جے پی کو دیگر 22 پر عام آدمی پارٹی کو کامیابی ملی۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ عام آدمی پارٹی کے رہنما اروند کیجریوال سمیت قد اور لیڈر منیش سسودیا اپنی سیٹ بھی نہیں بچانے میں ناکام رہے۔

 پچھلے انتخابات میں عام آدمی پارٹی کو 63 سیٹیں حاصل ہوئی تھیں۔ اس بار بی جے پی کی واپسی نے عام آدمی پارٹی کو اقتدار سے باہر کر دیا ہے اور وہ اپوزیشن میں آ گئی ہے۔ 

اس وقت دہلی میں بی جے پی کے حامی جشن منا رہے ہیں جبکہ عام آدمی پارٹی میں مایوسی چھائی ہوئی ہے۔ بی جے پی کا دعویٰ ہے کہ اروند کجریوال کا حکومتی ماڈل مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے اور عوام نے ان کی حکومت کو گندے پانی اور صفائی کے مسائل کی وجہ سے مسترد کر دیا ہے۔ دہلی اسمبلی انتخابات کے نتائج تقریباً واضح ہو چکے ہیں، اور یہ بی جے پی کے لیے ایک بڑی کامیابی ثابت ہوئی ہے، جس نے عام آدمی پارٹی کو شکست دے کر ایک بڑا اپ سیٹ کیا ہے۔

نتائج نے اشارہ دیدیا ہے کہ  دہلی میں بی جے پی کی زبردست انٹری ہوئی ہے۔ 27 سال کی جلاوطنی ختم کرتے ہوئے بی جے پی نے دہلی میں بھگوا جھنڈا لہرا دیا ہے۔ 

 نئی دہلی اسمبلی سیٹ پر بی جے پی امیدوار پرویش ورما نے عام آدمی پارٹی کا چہرہ اروند کجریوال کو 1200 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔ یہاں کجریوال اور پرویش ورما کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ کئی راؤنڈز میں پرویش ورما آگے تھے، جب کہ کئی راؤنڈ میں کیجریوال آگے تھے۔ لیکن آخر میں کیجریوال کو 1200 ووٹوں کے فرق سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔اس کے ساتھ ہی عام آدمی پارٹی کے ایک اور سینئر لیڈر منیش سسودیا جنگ پورہ سیٹ سے الیکشن ہار ے ہیں۔ بی جے پی کے ترویندر سنگھ مرواہا نے انہیں سخت مقابلے میں شکست دی ہے۔ منیش سسودیا نے اپنی سیٹ بدل کر یہ الیکشن لڑا تھا لیکن انہیں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ البتہ کجریوال کے بعد دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی بھلے بے حد کم ووٹوں سے صحیح مگراپنی عزت بچانے میں کامیاب رہی،ان کی جیت نے عام آدمی پارٹی کے تیسرے بڑے چہرے کو بچالیا۔


Share: