ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل : بئیلور میں مرغوں کی لڑائی پر جوئے بازی - دو ملزمان گرفتار - ایک فرار

بھٹکل : بئیلور میں مرغوں کی لڑائی پر جوئے بازی - دو ملزمان گرفتار - ایک فرار

Tue, 16 Jun 2026 19:37:49    S O News

بھٹکل ،16 / جون (ایس او نیوز) مرڈیشور پولیس نے  تعلقہ کے بئیلور میں چل رہی مرغوں کی لڑائی پر جوئے بازی کے اڈے پر چھاپہ مار کر دو ملزمین کو گرفتار کیا جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔

بئیلور کے کمبارکیری میں چھاپہ ماری کے دوران گرفتار شدہ ملزمین کے نام سریش گنپتی نائک (27 سال)، اشوین بیلیا نائک (23 سال) بتائے گئے ہیں ۔ مفرور ملزم کی شناخت گجانن نائک (40 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔

پولیس کے بیان کے مطابق چھاپے کے دوران لڑائی اور جوئے بازی میں استعمال کیے گئے دو مرغ اور 400 روپے نقد ضبط کیے گئے ۔ مرڈیشور پولیس تھانے میں کیس درج کیا گیا ہے ۔ سب انسپکٹر ہنومنت برادر اس معاملے کی تحقیقات کر  رہے ہیں ۔


Share: