ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / مہاکمبھ میں وی آئی پی طبقہ کو ترجیح دینے پر اکھلیش یادو کا سخت ردعمل

مہاکمبھ میں وی آئی پی طبقہ کو ترجیح دینے پر اکھلیش یادو کا سخت ردعمل

Mon, 20 Jan 2025 12:13:11  Office Staff   S.O. News Service

 لکھنؤ، 20/ جنوری (ایس او نیوز/ایجنسی)سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے اتوار، 19 جنوری کو یوگی حکومت پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مہاکمبھ کے دوران زائرین کی بجائے وی آئی پی مہمانوں کو زیادہ ترجیح دی جا رہی ہے، جس کے باعث شہر میں ٹریفک جام کی صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنگم کی طرف جانے والی سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے عقیدت مندوں کو مہاکمبھ تک پہنچنے کے لیے میلوں تک پیدل چلنا پڑ رہا ہے۔ اکھلیش یادو نے مزید کہا کہ شہر میں ہر جگہ ٹریفک کا جام ہے، اور اس صورتحال کو فوری طور پر حل کیا جانا چاہیے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے لکھا کہ ’’وی آئی پی مہمانوں کو زائرین سے زیادہ اہمیت دیتے ہوئے سنگم کی جانب جانے والی تمام سڑکوں کے بند ہونے کی وجہ سے مہاکمبھ کے احاطے میں عقیدت مندوں کو میلوں گھوم کر جانا پڑ رہا ہے۔ اس سے بزرگوں، بچوں اور خواتین کو شدید تکلیف، درد اور تھکان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ہر طرف جام جیسی حالت بنی ہوئی ہے۔ فوری طور پر جام کو ہٹایا جائے۔‘‘ علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ ’’سچے عقیدت مندوں سے زیادہ اہم کوئی نہیں ہونا چاہیے۔ ٹریفک کا نظام ایسا ہونا چاہیے کہ سب کچھ بہتر طریقے سے چلتا رہے۔ کسی کے لیے بھی راستے بند نہیں ہونی چاہیے۔‘‘

اکھلیش یادو نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے آگے کہا کہ ’’وی آئی پی مہمانوں کے آنے پر تو آمد و رفت اور بھی آسان اور سہل ہونی چاہیے، جس سے معلوم ہو کہ خصوصی افراد کی آمد سے انتظام اور بہتر ہو گئے ہیں۔‘‘ واضح ہو کہ آج مہاکمبھ میلے میں لگی اچانک آگ پر بھی اکھلیش یادو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’مہاکمبھ میلے میں لگی آگ کا فوری طور پر سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے اور مستقبل میں ایسے حادثے نہ ہوں اس کو یقینی بنایا جائے۔‘‘


Share: