ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / دہلی میں ’حج 2025‘ کے لیے 15 روزہ تربیتی کیمپ کا آغاز، 25 فروری تک جاری رہے گا

دہلی میں ’حج 2025‘ کے لیے 15 روزہ تربیتی کیمپ کا آغاز، 25 فروری تک جاری رہے گا

Wed, 12 Feb 2025 10:54:13    S O News

نئی دہلی ، 12/فروری (ایس او نیوز /ایجنسی) صوبہ دہلی سے حج 2025 کے لیے مکہ اور مدینہ جانے والے عازمین حج کی رہنمائی کے لیے 15 روزہ تربیتی کیمپ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو آفیسر اشفاق احمد عارفی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق افتتاحی تقریب کے دوران دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے عازمین حج سے خطاب کیا، انہیں حج کے مقدس سفر کے لیے منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور ان کے حج کی قبولیت اور کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی ہر سال مقدس حج پر جانے والے عازمین کے لیے مرحلہ وار حج ٹریننگ کا اہتمام کرتی ہے۔ یہ ٹریننگ 11 فروری سے شروع ہو کر 25 فروری 2025 تک جاری رہے گی اور رمضان کے مقدس مہینے کے بعد ٹریننگ کا دوسرا دور دہلی کے مختلف علاقوں میں منعقد کیا جائے گا۔ اس سال دہلی ریاست سے حج پر جانے والے عازمین کی کل تعداد 2900 ہے، جبکہ اس سال کل 16400 عازمین دہلی ایمبارکیشن پوائنٹ سے حج کے لیے روانہ ہوں گے، جس کے لیے عارضی طور پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی اپنی سطح پر تمام انتظامات کو یقینی بنائے گی۔

اب تک کی اطلاع کے مطابق یہ پرواز اس سال 2 مرحلوں میں دہلی سے روانہ ہوں گی۔ پہلا مرحلہ 29 اپریل سے 15 مئی 2025 تک جبکہ دوسرا مرحلہ 16 مئی سے 30 مئی 2025 تک جاری رہنے کا امکان ہے۔


Share: