ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / دہلی اسمبلی انتخابات: 981 امیدواروں نے 1521 نامزدگیاں داخل کیں، نئی دہلی سیٹ پر سب سے زیادہ دلچسپی

دہلی اسمبلی انتخابات: 981 امیدواروں نے 1521 نامزدگیاں داخل کیں، نئی دہلی سیٹ پر سب سے زیادہ دلچسپی

Sat, 18 Jan 2025 16:56:34    PTI

نئی دہلی ، 18/ جنوری (ایس او نیوز/ایجنسی)الیکشن کمیشن کے مطابق دہلی اسمبلی کے 70 حلقوں میں 5 فروری کو ہونے والے انتخابات کے لیے اس بار مجموعی طور پر 1521 نامزدگیاں داخل کی گئی ہیں۔ چیف انتخابی افسر کے دفتر کے اعداد و شمار کے مطابق یہ نامزدگیاں 981 امیدواروں نے تمام 70 سیٹوں کے لیے جمع کرائی ہیں۔ سب سے زیادہ 40 پرچے نئی دہلی حلقے سے جمع ہوئے ہیں، جبکہ کستوربا نگر حلقے سے صرف 9 پرچے داخل کیے گئے ہیں۔

جمع ہوئے پرچہ نامزدگی کی جانچ آج کی جائے گی اور امیدواری واپس لینے کی آخری تاریخ 20 جنوری ہے۔ چیف الیکشن کمیشن آف انڈیا کے مطابق پرچہ داخل کرنے کی آخری تاریخ 17 جنوری کو کُل 680 نامزدگیاں ہوئیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق وسط دہلی میں 99 امیدواروں کے ذریعہ 154 پرچہ نامزدگی داخل کیے گے ہیں جبکہ مشرقی دہلی میں 79 امیدواروں کے ذریعہ کُل 119 پرچے بھرے گئے۔ شمالی دہلی میں 108 امیدواروں نے 183 جبکہ شمال مشرقی دہلی میں 80 امیدواروں نے 116 پرچہ نامزدگی داخل کیے ہیں۔ مغربی دہلی میں نانگلوئی جاٹ، موتی نگر، مادی پور، راجوری گارڈن، ہری نگر، تلک نگر اور جنک پوری انتخابی حلقوں سمیت 104 سیٹوں سے کُل 170 پرچہ نامزدگی حاصل ہوئے ہیں۔

نئی دہلی اسمبلی سیٹ پر سب سے زیادہ پرچہ نامزدگی داخل ہوئے ہیں۔ اس سیٹ کے لیے 29 امیدواروں نے 40 پرچے بھرے ہیں۔ نئی دہلی سیٹ پر عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کا مقابلہ دہلی کے دو سابق وزیر اعلیٰ کے بیٹوں سے ہے۔ کانگریس امیدوار سندیپ دیکشت سابق وزیر اعلیٰ آنجہانی شیلا دیکشت کے بیٹے ہیں جبکہ بی جے پی امیدوار پرویش ورما سابق وزیر اعلیٰ صاحب سنگھ ورما کے بیٹے ہیں۔

اس درمیان کستوربا نگر اسمبلی سیٹ پر سب سے کم پرچہ نامزدگی داخل ہوا ہے۔ جہاں کُل 6 امیدواروں نے 9 پرچے داخل کیے ہیں۔ عاپ نے اس سیٹ سے رمیش پہلوان، کانگریس نے ابھیشیک دت اور بی جے پی نے نیرج بسویا کو میدان میں کھڑا کیا ہے۔

کالکا جی سیٹ سے کُل 18 امیدواروں نے 18 پرچہ نامزدگی داخل کیے ہیں۔ جہاں سے موجودہ وزیر اعلیٰ آتشی کا مقابلہ کانگریس کی الکا لامبا اور بی جے پی کے رمیش بدھوڑی سے ہے۔ عاپ نے مشہور استاذ اودھ اوجھا کو پٹپڑ گنج سیٹ سے میدان میں اتارا ہے، جہاں 11 امیدواروں سے 20 نامزدگی کے پرچے حاصل ہوئے ہیں۔ غور طلب ہے کہ سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا 2013 سے اس اسمبلی حلقہ سے انتخاب لڑ رہے تھے لیکن اب وہ جنگ پورہ اسمبلی سیٹ سے انتخاب لڑنے والے ہیں۔ جنگ پورہ کو 12 امیدواروں سے19 پرچہ نامزدگی حاصل ہوئے ہیں۔ دہلی اسمبلی انتخاب کے نتائج کا اعلان 8 فروری کو ہونے والی ووٹوں کی گنتی کے ساتھ ہو جائے گا۔


Share: