ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / ہاویری میں المناک سڑک حادثہ - ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

ہاویری میں المناک سڑک حادثہ - ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

Sat, 10 May 2025 11:43:39    S O News
ہاویری میں المناک سڑک حادثہ - ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

ہاویری،  10 / مئی (ایس او نیوز) ہاویری کے قریب  پونے - بینگلورو نیشنل ہائی 48 پر واقع موٹے بنّور دیہات  میں پیش آئے  ایک المناک سڑک حادثہ  میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ حادثہ جمعرات صبح قریب ساڑھے گیارہ بجے پیش آیا۔
    
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  رانی بینّور سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان کے آٹھ  افراد کار  پر سفر کر رہے تھے  جس کے دوران  بیادگی پولیس اسٹیشن  حدود میں ان کی کار تیز رفتار ی کے ساتھ  آگے والی ایک لاری  کو  پیچھے سے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں کار پر موجود 6 افراد موت کا شکار ہوگئے جبکہ دو افراد سنگین طور پر زخمی ہوگئے ۔ 
    
معلوم ہوا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والا خاندان اسکولی چھٹیوں کی وجہ سے بچوں کے ساتھ  ہبلی کے اگڈی پارک میں پکنک منانے کے لئے نکلا تھا ۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت فرحان (20 سال)،عمیرہ(11 سال)، الیفہ اختر (22  سال)، فرح خان (14 سال)، اُم شفاء(13 سال) اور آسیہ (12 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔ زخمیوں کے نام مہک رشید اور اُم تسکین افروز بتائے جاتے ہیں جنہیں ہاویری ضلع اسپتال میں ابتدائی علاج کے بعد مزید علاج کے لئے ہبلی کے ایم سی اسپتال میں متنقل کیا گیا ہے ۔  
    
حادثے کی خبر ملنے پر ضلع انچارج وزیر شیوانندا پاٹل نے متاثرہ خاندان کے افراد سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے اپنے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ۔ اور متاثرہ خاندان کو حکومت کی طرف سے معاوضہ دلانے کے تعلق سے وزیر اعلیٰ سے بات چیت کرنے کا تیقن دیا ۔


Share: