ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / بنگلورو کے مصروف بی ایم ٹی سی بس اسٹینڈ پر دھماکہ خیز مواد برآمد، پولیس نے بس اسٹینڈ گھیرے میں لیا

بنگلورو کے مصروف بی ایم ٹی سی بس اسٹینڈ پر دھماکہ خیز مواد برآمد، پولیس نے بس اسٹینڈ گھیرے میں لیا

Wed, 23 Jul 2025 19:47:41    S O News

بنگلورو، 23 جولائی (ایس او نیوز / ایجنسی) شہر کے مرکزی علاقے میں واقع کلاسی پالیہ بی ایم ٹی سی بس اسٹینڈ پر بدھ کی دوپہر ایک لاوارث بیگ سے 6 جیلیٹن اسٹک اور چند ڈیٹونیٹر برآمد ہونے سے سنسنی پھیل گئی۔ پولیس کے مطابق یہ بیگ بس اسٹینڈ کے بیت الخلا کے قریب چھوڑا گیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر فوراً جائے وقوعہ پر پہنچا گیا اور بم اسکواڈ کو بھی طلب کیا گیا۔ تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ بیگ میں دھماکہ خیز مواد موجود ہے۔

ڈی سی پی (ویسٹ) ایس گِریش نے بتایا، ’’کلاسی پالیہ بی ایم ٹی سی بس اسٹینڈ کے بیت الخلا کے باہر ایک شاپنگ بیگ میں 6 جیلیٹن اسٹک اور کچھ ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے ہیں۔ ابھی تک ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، مزید تفصیلات جلد فراہم کی جائیں گی۔‘‘

فی الحال بس اسٹینڈ کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور حفاظتی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔ چونکہ یہ وہ مقام ہے جہاں روزانہ ہزاروں مسافر آتے جاتے ہیں، اس لیے معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔


Share: