ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / سری نگر میں انکاؤنٹر: تین دہشت گرد ہلاک، دو زخمی

سری نگر میں انکاؤنٹر: تین دہشت گرد ہلاک، دو زخمی

Mon, 28 Jul 2025 19:55:51    S O News

سری نگر ، 28/ جولائی (ایس او نیوز / ایجنسی)جموں و کشمیر کے سری نگر کے ہروان کے لڈواس علاقے میں پیر کو ہندوستانی فوج نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن چلایا۔ اس آپریشن کے دوران سلامتی دستوں اور دہشت گردوں کے درمیان زبردست تصادم ہوا۔ مہم میں بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے سلامتی دستوں نے 3 دہشت گردوں کو مار گرایا ہے۔

افسروں نے بتایا کہ پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم مے مُلنار کے جنگلی علاقے میں گھیرا بندی اور تلاشی مہم شروع کی۔ جیسے ہی سلامتی دستے مشتبہ مقام کے پاس پہنچے، وہاں چھپے دہشت گردوں نے گولی باری شروع کر دی جس کا سلامتی دستوں نے منھ توڑ جواب دیا اور 3 دہشت گردوں کو ڈھیر کر دیا۔ وہیں 2 دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے۔ ڈرون کے ذریعہ تینوں لاش دیکھے گئے ہیں۔ ہلاک شدگان کی شناخت کی جا رہی ہے۔

افسروں نے بتایا کہ ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر سلامتی دستوں نے ہروان کے مُلنار علاقے میں دہشت گردی مخالف مہم شروع کی۔ جب سلامتی دستے تلاشی مہم چلا رہے تھے تب دور سے دو راؤنڈ گولیوں کی آواز سنائی دی۔ اسی کے بعد آپریشن شروع ہوا۔ اسی دوران سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس کا ایک مشترکہ آپریشن داچھی گام فاریسٹ کے اوپری حصوں میں بھی جاری ہے۔ یہ وہی علاقہ ہے جہاں جنوری میں بھی ٹی آر ایف کا ایک ٹھکانہ تباہ کیا گیا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ دو دنوں پہلے مشتبہ سرگرمیوں کا پتہ چلا تھا۔
 


Share: