ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ماحولیاتی بحران شدید: 2025 میں گرمی کے نئے ریکارڈز کا خدشہ، گرین ہاؤس گیسوں میں اضافہ متوقع

ماحولیاتی بحران شدید: 2025 میں گرمی کے نئے ریکارڈز کا خدشہ، گرین ہاؤس گیسوں میں اضافہ متوقع

Tue, 31 Dec 2024 18:06:07    S.O. News Service

نئی دہلی، 31/دسمبر (ایس او نیوز/ایجنسی )سال 2024 اپنے اختتام کے قریب ہے، اور 2025 کا آغاز ہونے والا ہے۔ اسی دوران عالمی موسمیاتی تنظیم (ڈبلیو ایم او) نے خبردار کیا ہے کہ آنے والا سال بھی غیر معمولی گرمی کا حامل ہو سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، 2025 میں درجہ حرارت ایک بار پھر نئے ریکارڈ قائم کر سکتا ہے، جبکہ گرین ہاؤس گیسوں (جی ایچ جی) کی بڑھتی ہوئی سطح ماحولیاتی تبدیلیوں کو مزید خطرناک بنا سکتی ہے، جس کے اثرات انسانی زندگی اور قدرتی ماحول پر گہرے ہوں گے۔

ڈبلیو ایم او کے مطابق سال 2024 ریکارڈ پر سب سے گرم سال رہا ہے۔ وہیں 2025 کے لیے موسمی دفتر کو امید ہے کہ تین سب سے گرم سالوں میں سے ایک ہوگا۔ 2023 اور 2024 کی ہی طرح 2025 میں بھی شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری انتونیو گوٹیریس نے ڈبلیو ایم او کی رپورٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 24-2015 ریکارڈ پر سب سے گرم 10 سال ہوں گے، یہ حقیقی وقت میں آب و ہوا کی تبدیلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بربادی کے راستے سے نکلنا ہوگا۔ ہمارے پاس گنوانے کے لیے وقت نہیں ہے۔ 2025 میں کئی ممالک سے ہونے والے اخراج کو روکنا ہوگا اور محفوظ راستے کی طرف جانا ہوگا۔ ساتھ ہی رینیوایبل فیوچر کی حمایت کرنی ہوگی۔

وہیں ڈبلیو ایم او کے جنرل سکریٹری سلیسٹو ساؤلو نے کہا ہے کہ میں نے جنرل سکریٹری بننے کے اپنے پہلے سال سے ہی لگاتار ماحولیات (کلائیمیٹ) کو لے کر ریڈ الرٹ جاری کیے ہیں۔ 2025 میں ڈبلیو ایم او کی 75ویں سالگرہ ہے، اس کے لیے ہمارا ابھی سے یہ پیغام ہے کہ اگر آپ ایک محفوظ سیارہ چاہتے ہیں تو آپ کو ابھی سے اس کے لیے ایکشن لینا ہوگا۔ یہ ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔ یہ ایک عالمی ذمہ داری ہے۔ جنرل سکریٹری نے کہا کہ لگاتار بڑھتا درجہ حرارت ہمیں کئی طرح کے قدم اٹھانے کی وارننگ دے رہا ہے۔ آب و ہوا تبدیلی کو لے کر ڈبلیو ایم او مسلسل اقدامات کر رہا ہے۔


Share: