بنگلورو25/دسمبر(ایس او نیوز) 2019ء میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کوشفاف طور پر کروانے کے لئے ووٹر شناختی کارڈ کے ساتھ آدھار کارڈ کوبھی لازمی قرار دینے کی بنگلورو سدانند نگر سٹی زن ویدیکے نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے ۔ویدیکے کے صدر آئی ایم ولی نے یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے بتایاکہ جمہوری نظام میں بہتر انتظامیہ فراہم کرنے کے لئے دونوں ایوانوں میں ایماندار اور صحیح عوامی خدمت گزار افراد کاانتخاب ہوناضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر نظام میں بہتری لانی ہو تو ووٹر شناختی کارڈ کے ساتھ آدھار کارڈ نمبر کو بھی لازمی قرار دینا چاہئے ۔انہوں نے بتایا کہ ویدیکے نے اسی مانگ کو لے کر مرکزی حکومت کو ایک مکتوب بھی روانہ کیا ہے۔ وزیراعظم کے علاوہ صدر جمہوریہ، چیف الیکشن کمیشن سمیت دیگر متعلقہ محکمہ جات کو بھی یہ مکتوب روانہ کیا گیا ہے۔انہوں نے اس بات کی بھی مانگ کی کہ ہرایک پولنگ بوتھ میں زیادہ سے زیادہ خفیہ کیمروں کے علاوہ بائیو میٹرک سسٹم رائج کیا جائے ۔