نئی دہلی، 2نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ون رینک، ون پنشن کے معاملے پر مبینہ طور پر خود کشی کرنے والے ایک سابق فوجی کے خاندان کے ارکان کو حراست میں لینے کی مذمت کرتے ہوئے کانگریس صدر راہل گاندھی نے دہلی پولیس اہلکاروں کی ایک ٹیم سے کہا کہ کیا آپ شرمندگی محسوس نہیں کر رہے ہیں؟۔ انہوں نے ایک سابق فوجی کا بیٹا ہے۔اور تم اسے گرفتار کر رہے ہو؟۔ مندر مارگ پولیس تھانے میں بنائے گئے ایک ویڈیو میں کانگریسی لیڈر کو اس وقت دہلی پولیس اہلکاروں کی ایک ٹیم پر مشتعل ہوتے دکھایا گیا ہے جب اواروپی کے معاملے پر خود کشی کرنے والے سابق فوجی رام کشن گریوال کے کچھ رشتہ داروں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔کانگریسی لیڈر راہل گاندھی کو اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ مبینہ طور پر خود کشی کرنے والے سابق فوجی کے خاندان والوں سے ملنے کیلئے آرایم ایل ہسپتال میں گھسنے کی کوشش کر رہے تھے۔ان کے بعد میں رہاکر دیا گیا۔گریوال کے بیٹااوربھائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے راہل نے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا اور ان لوگوں کوحراست میں لیے جانے کوشرمناک قرار دیا۔جب ایک سینئر پولیس افسر نے مقتول کے خاندان کے ارکان کی رہائی کے ان اصرار کو مسترد کر دیا تب راہل گاندھی نے ان سے پوچھا’’آپ کا نام کیا ہے؟۔ کیا آپ سوچتے ہیں کہ ہندوستان کے شہیدکے خاندان کوگرفتارکیاجاناچاہئے؟‘‘۔ کیا آپ کو شرمندگی محسوس نہیں ہوتی ہے؟ ۔