ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / ’عراق پر’بدرالشیعی‘ کا نظریہ مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے‘ ’شیعہ بدر‘ کا نظریہ اختیار کرنے والوں کا کڑا احتساب کیاجائے:النجیفی

’عراق پر’بدرالشیعی‘ کا نظریہ مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے‘ ’شیعہ بدر‘ کا نظریہ اختیار کرنے والوں کا کڑا احتساب کیاجائے:النجیفی

Sun, 14 May 2017 20:21:59  SO Admin   S.O. News Service

اربیل14مئی(ایس ا ونیوز/آئی این ایس انڈیا)عراق کے نائب صدر اسامہ النجیفی نے کہا ہے کہ ’ہلال الشیعہ‘ کے بجائے’بدرالشیعہ‘ کا نظریہ اختیار کرنے والوں کا احتساب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے ایران نواز شیعہ گروپ ’عصائب اھل الحق‘ کے سربراہ قیس خزعلی کیبیان جس میں انہوں نیکہا تھا کہ وہ ’ہلال الشیعی‘ کے بجائے ’بدرا الشیعی‘ کے نظریے کو فروغ دیں گے‘ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے غیر ذمہ دارانہ اور جارحانہ قرار دیا۔عراق میں ’متحدون الائنس‘ کے سربراہ اور نائب صدر اسامہ النجیفی نے کہا کہ عراقی اہل تیشع کے نظریات کو تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ عصائب اھل الحق کے سربراہ قیس خزعلی کا بیان جس میں اس نے ہلال الشیعی کے بجائے بدرالشیعی کا نظریہ اختیار کرنے کا اعلان کیا وہ غیر ذمہ دارانہ ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے ایک مذہبی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قیس خزعلی نے کہا تھا کہ وہ عراقی ہلال الشیعہ کے بجائے ’بدرالشیعہ‘ کے نظریے کو فروغ دیں گے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ ’بدرالشیعہ‘ ایران کا عرب ممالک میں توسیع پسندی کا ایک استعارہ بن چکاہے۔نائب صدر کا کہنا تھا کہ ’بدرالشیعہ‘ کا نظریہ غیر ذمہ دارانہ جارحیت ہے اور ان کا ملک بیرونی ایجنڈا مسلط کرنے کی کسی صورت میں اجازت نہیں دیگا۔انہوں نے کہا کہ عراق اپنا مذہبی تشخص برقرار رکھے گا۔ بدرالشیعہ نظریات کو عراقی قوم پر مسلط کرنے کی تمام سازشیں ناکام بنائی جائیں گی۔اسامہ النجیفی کا کہنا تھا کہ ’بدرالشیعہ‘ کا نظریہ اختیار کرنے والے اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں اور خود کو عراقی دھارے سے باہر لے جانے اور کسی دوسرے ملک کیایجنڈے پر عمل کرنے سے اجتناب کریں۔ ریاست ایسے عناصر کا محاسبہ کرے جو ’بدرالشیعی‘ کا نظریہ اپنائیں اور اسے فروغ دینے کی کوشش کریں۔


Share: