دبئی14مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)شام کے لیے اقوام متحدہ کے نائب امن مندوب رمزی عزالدین رمزی نے آئندہ منگل کو جنیوا میں ہونے والااجلاس مختصراورمخصوص ایجنڈے پرمشتمل ہوگا۔ اقوام متحدہ کے عہدیدار نے دمشق کے دورے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اقوام متحدہ کو شامی رجیم کی جانب سے مثبت اور تعمیری تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ شامی حکومت کے نائب وزیرخارجہ فیصل المقداد نے امید دلائی ہے کہ ان کا آئندہ اجلاس میں ان کا موقف تعمیری اور لچک دار ہوگا۔اقوام متحدہ کے شام کے لیے امن مندوب اسٹیفن دی میستورا کینائب کا کہنا تھا کہ شامی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست مذاکرات کاکوئی امکان نہیں۔ادھر دوسری جانب ’العربیہ‘ نے اپنے ذریعے کے حوالے سے تصدیق کی ہے کہ اسد رجیم 16 مئی کو ہونے والے جنیوا اجلاس میں شرکت کے لیے تیار ہے۔ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کے نائب امن مندوب اور شامی حکومت کے درمیان ہونے والی بات چیت میں اسد رجیم نے جنگ زدہ علاقوں میں اقوام متدہ کے مندوبین کو رسائی دینے اور’یو این‘ کے زیرانتظام بارودی سرنگیں تلف کرنے کی ذمہ دار تنظیم ’اومناس‘ کو دمشق میں اپنا دفتر کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔اس کے ساتھ روس، ایران اور ترکی پر مشتمل تین رکنی کمیشن کی تشکیل پر بھی اتفاق ہوگیا ہے جو ریڈ کراس کے تعاون سے شامی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان قیدیوں کیتبادلے کا انتظام کرے گا۔