ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یوگی آدتیہ ناتھ کے اچھے دن آئے،یو پی حکومت کا حکم، وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پردرج مقدمہ واپس ہوگا

یوگی آدتیہ ناتھ کے اچھے دن آئے،یو پی حکومت کا حکم، وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پردرج مقدمہ واپس ہوگا

Wed, 27 Dec 2017 22:24:58    S.O. News Service

نئی دہلی،27؍دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے وزیر اعلی آدتیہ ناتھ اور مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ شیو پرتاپ شکلا سمیت 13دیگر لوگوں کے خلاف 22سال پہلے درج ہوئے مقدمے کو ختم کرنے کا حکم دیا۔مقدمہ27مئی، 1995کو پی پی گنج قصبے میں انتظامیہ کی اجازت کے بغیر احتجاج کے معاملے میں آئی پی سی کے سیکشن 188کے تحت درج کیا گیا تھا۔اس وقت پی پی گنج قصبے میں دفعہ 144قابل نافذتھی۔گورنر رام نائک سے منظوری حاصل کرنے اور حکومت سے خط وصول کرنے کے بعد ضلع انتظامیہ اس عمل میں مصروف ہے۔اس مقدمے کی سماعت ختم کرنے کے لئے عدالت میں جلد ہی ڈرافٹ تیار کیا جائے گا۔ضلع مجسٹریٹ راجیو روتیلا نے 27اکٹوبر کو خط لکھ کر حکومت سے اس مقدمے کو واپس لینے کی درخواست کی تھی۔یوگی حکومت کے اس فیصلے پر کانگریس نے کارٹونوں کے ذریعے حملہ کیا ہے۔کانگریس نے ایک حیرت انگیز کارٹون ٹوئٹ کیاجس میں لکھاکہ’’ جرم میں یو پی بھلے ہی اول ہوگیاہو لیکن اتنے اچھے دن پہلے کبھی نہیں آئے۔
 


Share: