ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یوپی:200 آئی پی ایس ،آئی اے ایس افسروں کی فہرست تیار، بڑے پیمانے پر تبادلے کی تیاری

یوپی:200 آئی پی ایس ،آئی اے ایس افسروں کی فہرست تیار، بڑے پیمانے پر تبادلے کی تیاری

Mon, 10 Apr 2017 11:13:01    S.O. News Service

لکھنؤ،9 ؍اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )اتر پردیش کے قانون وانتظام میں بہتری لانے کے لیے یوگی حکومت نے ایک اور بڑا فیصلہ لیا ہے۔یوگی حکومت نے یوپی کے 200آئی اے ایس اور آئی پی ایس افسروں کی فہرست تیار کی ہے۔کہا جا رہا ہے کہ ایمانداری سے کام کرنے والے افسروں کو اہم مقامات پر تعینات کیا جائے گا ،یہی نہیں دس سالوں سے اہم عہدوں پر فائز افسران کا بھی تبادلہ کیا جائے گا ۔مطلب صاف ہے کہ آنے والے دنوں میں یوپی میں بڑے پیمانے پر افسران کا تبادلہ ہوگا ۔ریاست میں افسروں کی تین فہرست تیار کی گئی ہے، پہلی فہرست میں ایماندار، محنتی افسروں کو رکھا گیا ہے، دوسری فہرست میں ان افسروں کے نام ہیں جو طویل عرصے سے ایک ہی عہدے پر تعینات ہیں اور تیسری فہرست میں وہ افسران شامل ہیں جن پر بدعنوانی کے الزامات ہیں یا جو اپنا کام صحیح طریقے سے نہیں کر رہے ہیں۔ان کی فہرست تیار کرکے وزیراعلی یوگی آنے والے دنوں میں بڑا ردوبدل کر سکتے ہیں۔فہرست تیار ہونے کے بعد اضلاع کے ڈی ایم، ایس ایس پی، ایس پی کے تبادلے کئے جا سکتے ہیں۔اس کے مدنظر آج رات لکھنؤ میں اہم میٹنگ ہوگی، اس میں وزیر اعلی یوگی پارٹی کی تنظیم جنرل سکریٹری سنیل بنسل کے درمیان بات چیت ہو گی جس کے بعد فائنل فہرست تیار کی جائے گی۔فیصلے کے بعد ڈی جی پی، ہوم سکریٹری، چیف سکریٹری تک کے تبادلے ہو سکتے ہیں۔


Share: