لکھنؤ 19دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اتر پردیش اسمبلی میں منگل کو اس وقت ہنسی مذاق کا ماحول بن گیا، جب پہلی بار منتخب ہوئے بی ایس پی کے ایک رکن اسمبلی نے کہا کہ عوام کی ڈانٹ سن رہے ہیں، اب بیوی کی بھی سن لیں گے۔وقفہ سوال کے دوران ایم ایل اے انیل سنگھ نے پہلی بار اپنی بیوی کے ساتھ گھریلو تجربات کے متعلق ذکر کیا ہے ۔ جب ا ن کی بیوی نے سنگھ سے پوچھا کہ وہ اسمبلی میں آپ کے تجربات کیا ہیں تو انہوں نے کہا کہ میں نے بہت ہی ایمانداری سے جواب دیا کہ اسمبلی ہاؤس کا تجربہ نہایت ہی تلخ ہے ، غیر معیاری موضوعات پر گھنٹوں مباحثے ہوتے ہیں ،مگر اہم اور تشنہ مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی ہے ۔راہل سنگھ نے کہا کہ میں اپنا کاروبار چھوڑ کر سیاست میں عوامی خدمت کے نیک جذبہ کے ساتھ آیا ہوں ؛ لیکن اسمبلی ہاؤس کا تجربہ تلخ ہی رہا ۔ ہماری لیڈر مایاوتی کہتی ہیں کہ ایوان کے کام کاج میں غیر ضروری طور پر رکاوٹ پیدا نہ کی جائے ۔ ممبر اسمبلی کے اس ہلکے پھلکے انداز گفتگو سے ہردیہ نارائن دکشت نے مسکراتے ہوئے کہا پوچھا کہ اسمبلی ہاؤس کے تجربات سن کر بیوی نے کیا کہا ؟ انہوں نے اس کے جواب میں کہا کہ اہلیہ نے کہا کہ مزید اسمبلی ہاؤس میں بیٹھیں اور تجربات حاصل کریں ۔ اب پر چٹکی لیتے ہوئے دکشت نے مزاحیہ لہجے میں کہا کہ تب تو ٹی وی پر براہ راست نشر دیکھنے کے بعد ان کی (بیوی) ڈانٹ سننی پڑے گی کہ وہ (سنگھ) کھڑے کیوں ہو گئے ؟ اس پر سنگھ نے ہنستے ہوئے کہا کہ عوام کی ڈانٹ سن رہے ہیں، ان کی (بیوی) بھی سن لیں گے۔' اس کے بعد ایوان میں قہقہے گونجنے لگے ۔وقفہ سوال میں آوارہ جانوروں سے پیدا شدہ مسائل سے نمٹنے کے تئیں سوال و جوا ب ہور ہا تھا ۔