خرطوم،12اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سوڈان کی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ افسران سمیت اس کے پانچ فوجی یمن کے محاذ جنگ پر حوثی باغیوں سے لڑائی کے دوران شہید اور 22 زخمی ہوگئے ہیں۔ سوڈانی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سوڈان کے پانچ فوجی حوثی ملیشیا اور مں حرف سابق صدر علی صالح کے وفادار جنگجوؤں کے حملے میں مارے گئے ہیں۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔خیال رہے کہ سوڈانی فوج یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے سعودی عرب کی قیادت میں قائم عرب عسکری اتحاد کا حصہ ہے۔ یمن جنگ آپریشن میں شمولیت کے بعد سوڈانی فوج کا یہ پہلا سب سے زیادہ جانی نقصان ہے۔