ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یمن : صعدہ میں یمنی فوج کے ہاتھوں 30 حوثی ہلاک

یمن : صعدہ میں یمنی فوج کے ہاتھوں 30 حوثی ہلاک

Tue, 30 Jan 2018 12:59:37    S.O. News Service

صنعاء، 29جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)یمن میں سرکاری فوج نے صعدہ صوبے میں پیش قدمی کے دوران عرب اتحاد کی معاونت سے التباب السود کا علاقہ آزاد کرا لیا ہے۔اس کے علاوہ یمنی فوج نے دو پہاڑوں شعیر اور بتر کو بھی باغی حوثی ملیشیا سے واپس لے لیا۔ذرائع کے مطابق یمنی فوج نے مندبہ کے علاقے کے نزدیک لڑائی میں حوثی ملیشیا کے 30 جنگجو ہلاک کر دیے اور اس دوران باغیوں کی عسکری گاڑیوں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔یمنی فوج نے حال ہی میں عرب اتحاد کی مدد سے جبلِ اضیق اور جبلِ رشاحہ پر ٹھکانوں پر کنٹرول حاصل کر لیا۔ اس کے علاوہ صعدہ صوبے کے شہر البقع کو الجوف صوبے سے ملانے والے بین الاقوامی راستے کو بھی آزاد کرا لیا گیا۔
 


Share: