جنیوا ،9جون؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)عالمی ادارہ صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیاہے کہ یمن میں ہیضہ کی وباء کے نتیجے میں اس بیماری سے متاثر ہونے والے شہریوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ ڈیڑھ ماہ میں 800کے لگ بھگ افراد اس موذی مرض کے نتیجے میں لقمہ اجل بن چکے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے ترجمان طارق یاسر فیٹچ نے جنیوا میں صحافیوں کو بتایا کہ 27اپریل کے بعد یمن میں جاری ہیضہ کی وبا سے 1لاکھ 18ہزار 20افراد کے ہیضہ سے متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ یمن کی 19گورنریوں میں 798افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔مبصرین کا کہنا ہے کہ یمن میں ایران نواز حوثیوں کی بغاوت اور اس کینتیجے میں جاری جنگ کے باعث شہریوں کو خوراک اور ضروری علاج کی سہولیات کیحصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔ بنیادی طبی سہولیات کے فقدان کے باعث ہیضہ کی بیماری نے ایک وباء کی شکل اختیار کرچکی ہے جو اب تک ایک ہزار کے قریب جانی لے چکی ہے۔