صنعاء،12جنوری(آئی این ایس انڈیا)یمن میں بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ صدرمنصور ہادی کی وفادار فوج اور باغیوں کے درمیان گزشتہ دو روز کے دوران مختلف جھڑپوں میں پچپن افراد ہلاک ہو گئے۔ ہادی کے فوجی ساحلی علاقے پر کنٹرول حاصل کرنا چاہتے ہیں اور آبنائے باب المندب کے قریبی شہر ذُباب پر قبضے کی کوشش میں ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے ایک عسکری آپریشن گزشتہ ہفتہ کے روز سے شروع کر رکھا ہے۔ آبنائے باب المندب بحیرہء روم اور بحیرہء اسود کو ملاتا ہے اور مال بردار بحری جہازوں کی انتہائی اہم گزرگاہ ہے۔ یمنی حکومت کا موقف ہے کہ آبنائے کے قریبی ساحلی علاقوں میں باغیوں کی موجودگی بحری جہازوں کی نقل و حمل میں خلل ڈال سکتی ہے۔