ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / یمن میں آتشزدگی، ایک درجن سے زائد ہلاک

یمن میں آتشزدگی، ایک درجن سے زائد ہلاک

Sun, 09 Apr 2017 17:32:05    S.O. News Service

صنعاء9اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مغربی یمن کے شہر حدیدہ میں آگ لگنے کے واقعے میں کم از کم تیرہ افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ چھبیس زخمی ہیں۔ کم از کم آٹھ لاپتہ افراد کے حوالے سے اندازہ لگایا گیا ہے کہ شاید وہ پوری طرح جل کر راکھ ہو گئے ہیں۔ کئی زخمیوں کی حالت انتہائی نازک ہے۔ یہ لوگ ایک پائپ لائن سے رسنے والے تیل کو کنستروں اور بڑی بڑی بوتلوں میں جمع کرنے کے لیے اکھٹے تھے کہ پائپ میں آگ لگ گئی۔ پائپ لائن سے حدیدہ شہر کے لیے بجلی پیدا کرنے والے جنریٹر کو تیل فراہم کیا جاتا ہے۔ آگ لگنے کے واقعے کی تصدیق بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ ہادی حکومت نے بھی کر دی ہے۔
 


Share: