ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یلاپور میں درخت گرنے سے بائک سوار موقع پر ہی ہلاک

یلاپور میں درخت گرنے سے بائک سوار موقع پر ہی ہلاک

Thu, 25 Jul 2024 14:50:24    S.O. News Service

یلاپور 25/ جولائی (ایس او نیوز) تعلقہ کے منچیکیری میں تیز ہواوں کی وجہ سے ایک بائک سوار پر درخت گر گیا جس کے نتیجے میں موقع پر ہی بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔

 حادثے میں فوت ہونے والے نوجوان کی شناخت ونئے منجو ناتھ گاڈیگا (27) کے طور پر کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جب وہ اپنی بائک پر کسی کام سے سڑک پر سے گزر رہا تھا تو تیز ہوائوں کے دوران اچانک ایک بڑا درخت زمین سے اکھڑ کر اس کی بائک پر گر گیا۔

 تحصیلدار اشوک بھٹ، پولیس انسپکٹر رمیش ہاناپور، پی ایس آئی سیدپّا گوڈی کے علاوہ محکمہ جنگلات کے افسران نے جائے حادثہ پر پہنچ کر معائنہ کیا۔ پوسٹ مارٹم کے لئے لاش کو سرسی تعلقہ ہاسپٹل میں بھیج دیا گیا ہے۔ 

 اسسٹنٹ کمشنر کاویا رانی نے ہاسپٹل پہنچ کر فوت ہونے والے منجو ناتھ کے گھر والوں سے ملاقات کرکے ہمدردی کا اظہار کیا اور جلد ہی سرکاری معاوضہ دلانے کا تیقن دیا۔ 


Share: