بریلی3مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ہولی کے موقعہ پر ضلع کے دو دیہات میں پتھراؤ اور فائرنگ سے قریب ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔ موصولہ ا طلاع کے مطابق پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ فتح گنج مشرقی تھانہ کے رم پورہ کمن پور گاؤں میں ہولی کے جلوس پر مبینہ طور پر دوسرے کمیونٹی کے لوگوں نے چھتوں سے اینٹ اورپتھروں سے حملہ کیا۔ داروغہ سمیت پولیس اہلکار اور جلوس میں شامل دس سے زیادہ دیہی اس حملے میں زخمی ہوئے۔ معاملے کی جانکاری ملتے ہی گاؤں میں ضلع مجسٹریٹ راگھویدر وکرم سنگھ، سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ جوگندر کمار، ایس پی دیہی شہرت گرگ ضلع کی پولیس کے ساتھ گاؤں پہنچے اور لوگوں کو سمجھا بجھا کر معاملہ ٹھنڈا کیا۔ ایس ایس پی جوگندر کمار کے مطابق ضلع میں دوسرا معاملہ تھانہ بہیڑی کے نرائن نگلا گاؤں میں ضلع پنچایت رکن دین دیال گنگوار، سابق پردھان گروپ کے خواتین کے درمیان ہولی کھیلنے کو لے کر تنازعہ ہوا۔ اس پر دونوں گروپ آمنے سامنے آگئے، اس دوران مارپیٹ،پتھراؤ اور فائرنگ ہوئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ڈاکٹروں نے زخمیوں کو ضلع ہسپتال ریفر کر دیا۔ کشیدگی کو دیکھتے ہوئے سی او جوگیندر لال بھاری فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے. پولیس نے ایک طرف کی تحریر پر سریش، ڈیوڈ، بھوپندر، دلیپ، گووندا، وپن، سچن سکسینہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے دو افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے ۔ بریلی کے ضلع مجسٹریٹ کیپٹن راگھویندرسنگھ نے بتایا کہ دونوں گاؤں میں حالات معمول پرہیں۔ احتیاطاً پولیس کی بھاری نفری مقرر کی جا چکی ہے۔