ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ہند۔نیوزی لینڈٹیسٹ سیریز:دوسرادن کوہلی اوررہانے کے نام،وکٹ کوترستے رہے بالرز

ہند۔نیوزی لینڈٹیسٹ سیریز:دوسرادن کوہلی اوررہانے کے نام،وکٹ کوترستے رہے بالرز

Sun, 09 Oct 2016 17:55:14  SO Admin   S.O. News Service

کوہلی نے لگائی ڈبل سنچری ،رہانے چوکے،، ہندوستان نے پانچ وکٹ پر 557رنز بنائے
اندور،9اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)کپتان وراٹ کوہلی کے دوسری ڈبل سنچری اور اجنکیا رہانے کے کیریئر کی بہترین اننگز سے ہندوستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ کے دوسرے دن پہلی اننگز پانچ وکٹ پر 557رنز بنانے کے بعدڈکلیئرکی۔کوہلی نے کیریئر کی بہترین اننگز کھیلتے ہوئے 211رنز بنائے۔رہانے نے ان کا اچھا ساتھ نبھاتے ہوئے 188رنز بنائے جس سے ہندوستان نے اپنی پوزیشن کافی مضبوط کی۔دن کا کھیل ختم ہونے تک نیوزی لینڈ نے بغیر وکٹ کھوئے 28رن بنا لیے ہیں۔مارٹن گپٹل 17جبکہ ٹام لیتھم چھ رنز بنا کر کھیل رہے ہیں۔کوہلی نے 366گیندوں کی اپنی اننگز کے دوران 20چوکے مارے جبکہ رہانے نے 381گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 18چوکے اور چار چھکے لگائے۔کوہلی کے آؤٹ ہونے کے بعد کریز پر اترے روہت شرما(63گیند میں ناٹ آؤٹ 51)اور روندر جڈیجہ(ناٹ آؤٹ 17)نے کپتان کے اننگز ڈکلیئر کرنے سے پہلے 59گیند میں چھٹے وکٹ کے لئے 53رن کی اٹوٹ شراکت کی۔روہت کی یہ مسلسل تیسری نصف سنچری ہے۔آج کا دن کوہلی اور رہانے کے نام رہا،دونوں نے چوتھے وکٹ کے لئے 365رن جوڑکرہندوستان کی جانب سے چوتھے وکٹ کی بہترین اور کل پانچویں بڑی شراکت کی ہے۔کوہلی نے اس دوران ویسٹ انڈیز کے خلاف نارتھ ساؤنڈ میں 200رنز جبکہ رہانے نے آسٹریلیا کے خلاف ایم سی جی میں 147رن کے اپنے گزشتہ سب سے زیادہ ا سکور کو پیچھے چھوڑ دیا۔کوہلی اس کے ساتھ کپتان کے طور پر دو ڈبل سنچری جڑنے والے پہلے ہندوستانی بنے۔
کوہلی اور رہانے نے پوری طرح سے دبدبہ برقرار رکھا۔کل آخری سیشن کے بعد آج پہلے دو سیشن میں بھی ان دونوں نے نیوزی لینڈ کے گیند بازوں کو کامیابی سے محروم رکھا۔ہندوستان نے دن کا آغاز تین وکٹ پر 267رنز سے کیا جس کے بعد صبح کے سیشن میں 27اوور میں بغیر وکٹ گنوائے 91رنز اور پھر دوسرے سیشن میں بھی بغیر کسی نقصان کے 30اوور میں 98رن جوڑے۔کوہلی اور رہانے کل دوسرے سیشن میں اس وقت بلے بازی کے لئے ایک ساتھ آئے تھے تب ہندوستان نے چتیشور پجارا کا وکٹ گنوایا،دونو نے چوتھے وکٹ کے لئے ہندوستان کی جانب سے ریکارڈ شراکت کی،دونوں نے سچن تندولکر اور وی وی ایس لکشمن کی جنوری 2004میں ایس سی جی میں 353رنز کی شراکت داری کو پیچھے چھوڑا۔آف اسپنر جیتن پٹیل(120رن پر دو وکٹ)نے چائے کے آرام کے بعد کوہلی کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔کوہلی اور رہانے نے آٹھ گھنٹے سے نو منٹ کی شراکت کے دوران 673گیندوں کا سامنا کیا۔کوہلی 539منٹ تک کریز پر رہے۔کوہلی کے آؤٹ ہونے کے بعد رہانے بھی تیز گیند باز ٹریٹ بولٹ(113رن پر دو وکٹ)کی آف سائیڈ سے باہر جاتی گیند کو کھیلنے کی کوشش میں وکٹ کیپر بیجے واٹلنگ کے ہاتھوں کیچ دے بیٹھے اور 12رنز سے ڈبل سنچری سے چوک گئے۔رہانے نے اپنے 29ویں ٹیسٹ میں آٹھویں سنچری مکمل کی۔اس سے پہلے کوہلی نے میٹ ہنری کی گیند کو لانگ لیگ پر ایک رن کے لئے کھیل کر 347گیندوں میں اپنی دوسری ڈبل سنچری مکمل کی۔کوہلی اور رہانے نے دوسرے سیشن کا آغاز ہی نیوزی لینڈ کے گیند بازوں کو نشانہ بنایا،دونوں کو نیوزی لینڈ کے تیز بولنگ اور سپن اٹیک کے سامنے کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔اس جوڑی نے سب سے پہلے نیوزی لینڈ کے خلاف ہندوستان کی جانب سے چوتھے وکٹ کی سچن تندولکر اور سورو گنگولی کی 281رنز کی بہترین شراکت داری کو پیچھے چھوڑا جو احمد آباد میں 1999میں بنی تھی۔کوہلی تاہم جب ڈبل سنچری سے چھ رن دور تھے تب ہنری نے ان کے خلاف ایل بی ڈبلیو کی زوردار اپیل کی لیکن امپائر سے اسے ٹھکرا دیا۔نیوزی لینڈ کے خلاف ہندوستان کی جانب سے یہ 300سے زیادہ رنز کی صرف دوسری شراکت ہے۔چوتھے وکٹ کے لئے یہ ہندوستان کی دوسری تہری سنچری شراکت ہے۔کل دوسرے سیشن میں 100رنز کے اسکور پر چتیشور پجارا کا وکٹ گرنے کے بعد کریز پر اترے کوہلی اور رہانے کی جوڑی نے نیوزی لینڈ کے گیند بازوں کو بری طرح مایوس کرتے ہوئے تین سیشن میں ایک بھی وکٹ نہیں گرنے دیا۔نیوزی لینڈ کا کوئی بھی بالر کوہلی اور رہانے کی جوڑی پر ایسی پچ پر کوئی اثر نہیں چھوڑا ہے جس پر کل کے مقابلے میں آج بلے بازی کرنا آسان لگ رہا تھا۔رہانے نے دن کا آغاز 79رنز سے کیا اور ہینری نے صرف 10 اوور پرانی نئی گیند سے انہیں کئی شارٹ گیند پھینکی،رہانے تاہم ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر ایک رن کے ساتھ 29ویں میچ میں 210گیندوں میں اپنی آٹھویں سنچری مکمل کرنے میں کامیاب رہے،وہ کوہلی کے بعد سیریز میں سنچری جڑنے والے صرف دوسرے بلے باز ہیں۔رہانے نے اس درمیان بولٹ پر چوکا بھی لگایا لیکن اگلی شارٹ گیند سے نظر ہٹا لی جو ان کے ہیلمیٹ پر لگی۔


Share: