ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ہندوستانی جونیئر ہاکی ٹیم کانسے کے پلے آف میں ہاری

ہندوستانی جونیئر ہاکی ٹیم کانسے کے پلے آف میں ہاری

Sun, 09 Oct 2016 17:57:30  SO Admin   S.O. News Service

پرتھ،9اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی جونیئر مرد ہاکی ٹیم کو آسٹریلیا ہاکی لیگ کے کانسے کے پلے آف میچ میں آج یہاں نیو ساؤتھ ویلز وراٹاہس کے خلاف 1-5سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔میچ کا آغاز کافی تیز رہا اور نیو ساؤتھ ویلز کی تیز موومنٹ اور اچھی پاسنگ سے ہندوستانی ٹیم جلد ہی بیک فٹ پر آ گئی۔لاکلن شارپ نے چھٹے منٹ میں نیو ساؤتھ ویلز کی جانب سے پہلا گول داغا۔دوسرے کوارٹر میں نیو ساؤتھ ویلز نے ٹام کریگ(16ویں منٹ)اور لیڈن مورلے(23ویں منٹ) کے گول کی مدد سے اسکور 3-0کر دیا۔ورون کمار کو اس کے بعد گرین کارڈ دکھایا گیا۔گرجات نے 25ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر گول داغ کر ٹائم آؤٹ تک اسکور 1-3کر دیا۔تیسرے کوارٹر کے آخر میں مورلے نے پنالٹی کارنر پر ایک اور گول داغا۔آخری کوارٹر کے آخری منٹ میں کریگ نے بھی اپنا دوسرا گول داغ کر نیو ساؤتھ ویلز کی 5-1سے جیت یقینی بنائی۔


Share: