واشنگٹن ،31؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم سب مل کر امریکہ کو مضبوط، محفوظ اور قابل فخر بنارہے ہیں،پچھلے ایک سال میں توقع سے بڑھ کر کامیابی ملی۔ہمارے سامنے غیر معمولی چیلنجز تھے جو شاید کوئی تصور بھی نہ کرسکے،ہمارا عزم ہے کہ امریکہ کو عظیم تر بنایا جائے۔جوہری اثاثوں کی ایسے حفاظت کریں گے جیسے کبھی کسی نے نہیں کی ہوگی۔امریکی جوہری ہتھیارو ں کو مزید جدید بنائیں گے۔واشنگٹن میں صدر ٹرمپ نے پہلے اسٹیٹ آف دی یونین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں کوئی اور قوم ایسی نہیں ہے کہ بھاری چیلنجز کو قبول کرے اور ان کا سامنا کرے، ہمیں ا?پس کے اختلافات کو بھی ختم کرنا ہے تاکہ ہم ترقی کے لیے مزید آگے بڑھ سکیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری کامیابیوں سے امریکہ کے خواب شرمندہ تعبیر ہوئے،امریکہ میں گزشتہ 45 سال میں بے روزگاری کا تناسب سب سے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک امیگرینٹ لامتناہی تعدادمیں فیملی امریکہ لاسکتاہے،صرف شوہربیوی اور کم عمر بچے آنے چاہئیں،میرٹ کی بنیاد پر امیگریشن سسٹم لاناوقت کی ضرورت ہے۔ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ امیگریشن نظام میں خامیوں کی وجہ سیکرمنل گینگ ملک میں آتے ہیں، گینگز نے ملکی قوانین کیکمزور پہلوؤں کافائدہ اٹھایا۔اراکین کانگریس سیاست ایک طرف رکھیں اور کام مکمل کریں، کانگریس سیکہتاہوں کہ امیگریشن نظام میں خامیاں دورکریں،نئی قانون سازی کے ذریعے امیگریشن قوانین کودرست کریں گے۔صدرڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ کھلی سرحدوں کامطلب ملک میں منشیات اورگینگزکی آمدہے،جنوبی سرحد پر دیوار ملک کو محفوظ بنائیگی،اولین ترجیحات میں سے ایک دواؤں کی قیمتوں میں کمی ہے۔