ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہتھرس بھگدڑ: 121 ہلاکتوں کے بعد 3,200 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ داخل

ہتھرس بھگدڑ: 121 ہلاکتوں کے بعد 3,200 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ داخل

Thu, 03 Oct 2024 12:19:57    S.O. News Service

ہتھرس، 3/اکتوبر (ایس او نیوز /پی ٹی آئی) 2 جولائی کو ناراین سکرہری ”بھولا بابا“ اجتماع کے دوران بھگدڑ جس میں 121 جانیں تلف ہوئیں کے سلسلے میں پولیس نے ایک عدالت میں یہاں 3,200 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ (فردِ جرم) داخل کی۔

وکیل دفاع اے پی سنگھ نے بتایا کہ پولیس نے 11 افراد کا نام ملزمین میں شامل کیا ہے، جن میں پروگرام کے لیے پرمٹس حاصل کرنے والے بھی شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ عدالت نے ملزمین کو چارج شیٹ کی نقولات فراہم کرنے 4 اکتوبر تاریخ مقرر کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ 10 ملزمین کو شخصی طور پر حاضر عدالت ہونے کہا گیا تھا جن میں علی گڑھ ڈسٹرکٹ سے لانے جانے والے اصل ایجنٹ و فنڈ جمع کرنے والا دیو پرکاش مدھوکر بھی شامل تھا۔

ایک ملزم منجو یادو الٰہ آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت ملنے پر فی الوقت رہا ہے۔ ایڈوکیٹ سنگھ نے بتایا کہ کیس کی تحقیقاتی ایس آئی ٹیم کی جانب سے چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔

اس معاملے کی علیحدہ عدالتی تحقیقات ہنوز جاری ہیں۔ 2 جولائی کو ہتھرس کے سکندرا راؤ علاقہ کے دیہات فلاری میں سورج پال عرف بھولا بابا عرف ناراین سکرہری کی ست سنگ پروگرام کے بعد بھگدڑ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں جملہ 121 افراد جن میں زیادہ تر خواتین شامل تھیں ہلاک ہوئے تھے۔


Share: