ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہبلی کے ایک ہوٹل میں کسان کی خودکشی؛ قرضدار ہونے پر خودکشی کئے جانے کا شبہ

ہبلی کے ایک ہوٹل میں کسان کی خودکشی؛ قرضدار ہونے پر خودکشی کئے جانے کا شبہ

Mon, 29 Jan 2018 15:19:58    S.O. News Service

ہبلی 29/جنوری (ایس او نیوز)  قرض سے بدحال ہوکر  کسانوں کی خودکشی کے واقعات اکثر سننے میں آتے رہتے ہیں، اسی طرح کی ایک خودکشی کی واردات آج ہبلی میں پیش آئی ہے جس میں ایک ہوٹل کے کمرے سے  ایک کسان کی لاش برآمد ہوئی ہے، جس کے تعلق سے بتایا جارہا ہے کہ اس نے زہر کھاکر خودکشی کی ہے۔

مرنے والے کسان کی شناخت ضلع دھارواڑ کے ہینگلکی کے رہنے والے بسوراج ہیرے ہلّی (40) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ہبلی ریلوے اسٹیشن روڈ پر واقع ایک ہوٹل میں کل رات کو ہی اس نے ایک کمرہ بُک کیا تھا اور آج صبح اس کی لاش برآمد ہوئی۔ پولس کو شبہ ہے کہ قرض میں ڈوبے ہونے کی وجہ سے پریشان ہوکر اس نے خودکشی کی ہوگی۔

پولس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہبلی کے کیمس اسپتال میں روانہ کردیا ہے۔ مزید چھان بین جاری ہے۔


Share: