ناگپور، 22/دسمبر(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)ممبئی ہائی کورٹ نے 21معاملات میں تڑی پار کے احکامات کو خارج کر دیا ہے جن میں 6 معاملے ناگپور سے ہیں۔عدالت نے کہا کہ تڑی پار کے یہ احکامات بغیر سوچے سمجھے ہی دئیے گئے تھے۔ہائی کورٹ نے کہا کہ زیادہ تر معاملات میں تڑی پار لوگوں کو بغیر کسی وجہ کے متعلقہ اتھارٹی کے دائرے اختیار سے باہر جانے کی ہدایت دی گئی۔اس نے کہا کہ تڑی پار کرنے کا حکم ایک ایسا قدم ہے جو بنیادی حقوق کو متاثر کرتا ہے اور اس وجہ سے تڑی پار کرنے کے احکامات کی ایک معقول وجہ ہونا چاہیے۔ درخواست گزاروں نے دعوی کیا تھا کہ انہیں ایک بڑے علاقے یا کئی اضلاع سے باہر کر دیا گیا، جبکہ مبینہ سرگرمیاں صرف ایک تھانہ علاقہ تک محدود تھیں۔