ترونت پورم ، 13/جولائی (ایس او نیوز /ایجنسی) کیرالہ کے گورنر اور حکومت کیرالہ کے درمیان رسہ کشی ہے۔ اب حال ہی میں گورنر نے کیرالہ حکومت کے فیصلوں پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت سے ایسے کام کرتے ہیں جو قانون کے مطابق نہیں ہیں۔ دراصل کے ٹی یو کے وائس چانسلر کے انتخاب کے لیے چانسلر کے نامزد کردہ امیدوار کے بغیر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔
گورنر عارف محمد خان اور بائیں بازو کی انتظامیہ کے درمیان ریاست کی یونیورسٹیوں میں وائس چانسلروں سمیت تقرریوں کے معاملے پر گزشتہ کچھ عرصے سے تنازعہ چل رہا ہے۔ جہاں ایک طرف گورنر نے حکومت پر یونیورسٹیوں کی خود مختاری میں مداخلت کا الزام لگایا ہے، وہیں بائیں محاذ نے الزام لگایا ہے کہ گورنر عارف محمد خان ریاست میں اعلیٰ تعلیم کو بھگوا بنانے کے لیے آر ایس ایس اور سنگھ پریوار کے ایجنڈے کو نافذ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان نے ہفتہ کو کہا کہ کیرالہ حکومت بہت سے ایسے کام کرتی ہے جو قانون کے مطابق نہیں ہے۔ درحقیقت، گورنر اے پی جے عبدالکلام ٹکنالوجیکل یونیورسٹی (کے ٹی یو) کے وائس چانسلر کو چانسلر کے نامزد امیدوار کے بغیر منتخب کرنے کے لیے ایک سرچ کمیٹی تشکیل دینے پر ناراض ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ حکومت پر منحصر ہے کہ وہ کیا کرنا چاہتی ہے۔ وہ ایسے بہت سے کام کر رہے ہیں جو قانون کے مطابق نہیں۔
بتادیں کہ ریاستی حکومت نے جمعہ کو مبینہ طور پر کے ٹی یو کے وائس چانسلر کے انتخاب کے لیے پانچ رکنی سرچ کم سلیکشن کمیٹی تشکیل دی تھی۔ اس پورے معاملے پر کیرالہ یونیورسٹیوں کے چانسلر عارف محمد خان نے کہا کہ آخر کار اس معاملے کا فیصلہ عدالت ہی کرے گی۔